حضرت شاہ مدار اور حضور غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے مرتبہ میں افضلیت کا بیان
حضرت شاہ مدار طی عملیہ سے سر کا رغوث پاک اللہ مرتبہ میں افضل ہیں؟ کیا فرماتے ہیں وارثان مصطفی علیہ التحیۃ والثناء اس امر میں کہ : حضور سیدنا پیران پیر بڑے پیر دستگیر غوث الاعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو بعض وہ لوگ جو سلسلہ مداریہ سے تعلق رکھتے ہیں، کہتے ہیں کہ حضور غوث پاک سے حضرت مدار صاحب علیہ الرحمہ درجہ اور مرتبہ میں بڑے ہیں۔ اُن پر کیا حکم ہے؟ لہذا عرض ہے کہ اس پر کافی وضاحت سے روشنی ڈالی جائے تاکہ ایسے لوگوں کے شکوک وشبہات دور ہوسکیں ۔ فقط والسلام المستفتی : مظفراحمد قادری رضوی غفرلۂ دار العلوم فیض الاسلام، کیش کال ضلع بستر ، ایم ۔ پی
الجواب: مدار یہ ہی سے اس امر کا ثبوت طلب کرنا چاہئے ۔ وہ بتائیں کہ وہ کس دلیل سے حضرت شاہ مدار صاحب علیہ الرحمہ کوغوث اعظم سے افضل بتاتے ہیں اگر کوئی دلیل معقول و مقبول عند الشرع ہے تو بتا ئیں ور نہ ان پر دعوی بے دلیل سے تو بہ لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی