اولیاء اللہ کی توہین اور کتے کو ان سے افضل بتانے والے کا شرعی حکم
سوال
(1) زید کہتا ہے کہ ولیوں میں سب سے بڑا ولی کتا ہے اور کتا جنت میں بھی جائے گا کیا یہ کہنا صحیح ہے اور اس کے لئے شریعت مطہرہ کا کیا حکم ہے؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: (1) زید کا قول اولیاے کرام کے ساتھ سخت تو ہین ہے زید نے اولیائے کرام کی اہانت کر کے خدا سے جنگ مول لی ہے حدیث میں ہے: من عادى لي وليا فقد أذنته بالحرب نہیں نہیں اس نے کتے کو سب سے بڑا ولی کہکر ایک جانور کو تمام اولیاء پر ہی فضیلت نہ دی بلکہ جانور کو تمام انسانوں سے افضل بتایا اورصریحاً قرآن کا انکار کیا جبکہ قرآن فرماتا ہے: وَلَقَد كَرَّمْنَا بَنِي آدَمَ اور بے شک ہم نے اولاد آدم کو عزت دی زید پر تو بہ وتجدید ایمان لا زم اور بیوی والا ہو تو تجدید نکاح بھی ضروری۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۴۳۴–۴۳۵
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی طرف امام اعظم پر کفر کی غلط نسبت اور انکار علم غیب کا حکم
باب: کتاب العقائد
کیا ہر انسان اپنی کوشش سے ولی یا پیر کے درجے کو پا سکتا ہے؟
باب: کتاب العقائد
کیا غوث پاک نے امام اعظم ابو حنیفہ پر کفر کا فتویٰ لگایا؟
باب: کتاب العقائد
نماز و روزہ کی اہمیت کا انکار اور انسانی وقار سے متعلق جاہلانہ قول کا حکم
باب: کتاب العقائد
کسی ولی کے لئے لفظ عالمین یا مدار العالمین کے استعمال کا حکم
باب: کتاب العقائد