غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی طرف امام اعظم پر کفر کی غلط نسبت اور انکار علم غیب کا حکم
ابوحنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ پر کفر کا فتوی لگا دیا ہے ایسے شخص کو قرآن وحدیث وفقہ اسلام کی رو سے مسلمان کہا جائے گا یا نہیں لہذا صحیح جواب ارسال فرما ئیں ۔ (۲) جو یہ کہتا ہو کہ سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم کوعلم غیب نہیں تھا معاذ اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے علمائے دین و مفتیان شرع متین کیا فرماتے ہیں کہ اس سے سلام و کلام کرنا جائز ہے کہ نہیں اس لیے کہ زید علانیہ کہتا ہے کہ ان کو علم غیب نہیں تھا۔ فقط والسلام
الجواب: (1) و شخص سخت مفتری اشد کذاب ہے اور کھلا غیر مقلد گمراہ بے دین ہے۔ غوث اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت امام اعظم ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر ہر گز کفر کا فتویٰ نہیں لگایا۔ اس پر لازم ہے کہ اپنے دعویٰ کا ثبوت دے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) حضور نبی کریم علیہ الصلاۃ والسلام کے علم غیب کا مطلقاً انکار قرآن عظیم کی آیات مبارکہ کی تکذیب ہے جو کفر ہے۔ زید واقعی اگر حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے علم غیب کا منکر ہے تو کافر ہے اسے سلام کرنانا جائز وحرام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۱۹؍ جمادی الاولی ۱۴۰۲ھ