حضرت مدار شاہ رحمۃ اللہ علیہ کو مدار العالمین کہنا جائز نہیں!
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسائل ہذا میں کہ: چند ماہ قبل جبل پور علاقہ کا میں نے دورہ کیا جبل پور اور اس کے اطراف میں مختلف مقامات پر ایک پوسٹر بڑے سائز کا نظر سے گزرا جس میں ایک جانب جشن رحمتہ للعالمین ہے تو اس کے مقابل جشن مدار العالمین جلی حروف میں تحریر ہے اور یہ ہی جملہ میری تو بہ کا باعث بنارب العلمین اور رحمتہ اللعالمین تو قرآن پاک میں موجود ہی ہے اور ان دونوں جملوں میں ساری کائنات معمور لیکن یہ تیسرا جملہ رحمتہ للعالمین کے ساتھ کہنے یا بمقابل کہنے یعنی مدار العالمین جملہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے بالآخر میں نے لغت کا سہارالیا تو لفظ مدار کے مندرجہ معنی پائے گئے۔ ا: گردش کی جگہ ۔ ۲ منحصر کیا گیا۔ ۳: جس پر کوئی بات ٹھہری ہو۔ ۴: دائرہ۔ ۵: قیام ۔ ۶: انحصار۔ اس وضاحت کی روشنی میں مدار العالمین کے جو مطلب ظاہر ہوتے ہیں وہ حسب ذیل ہیں: [1] حضرت سید نا بدیع الدین قطب المدار علیہ الرحمہ کے آگے سارے عالم گردش کرتے ہیں حضرت سارے عالم کو گھیرے ہوئے ہیں۔
الجواب: مدار العالمین کہنا جائز نہیں، اس لئے کہ اس کے اکثر معانی خاصہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اور دوسرا معنی خاصہ الوہیت ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی