حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو علیہ السلام کہنا کیسا ہے؟
امام حسین کو علیہ السلام“ کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟ جناب مفتی شرع متین سنیت کے رہبر قبلہ کو نین صاحب دارین از روئے شرع شریف کے بالا حکم عرض حال یہ ہے کہ یہاں پر کچھ مسلمان یہ کہتے ہیں کہ حضرت حسین کو شہید کر بلا کہنا چاہیے اور کچھ لوگ کہتے ہیں ان کو علیہ السلام" کہنا چاہیے۔ عرض حال یہ ہے کہ حضرت حسین کو علیہ السلام“ کہنا چاہیے یا نہیں؟ جواب سے مطلع فرمائیں۔ المستفتی: محمد واصل محلہ کوٹ پوسٹ قیون ضلع کوٹہ راجستھان
الجواب: علیہ السلام" خاص تحیت انبیاء وملائکہ علیہم السلام ہے۔ غیر نبی کو علی سبیل الاستقلال ” علیہ السلام کہنا منع ہے، ہاں نبی کی تبعیت میں کہنا جائز ہے، یوں کہا جائے” علی جدہ وعلیہ السلام“ تو مضایقہ نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله نزیل نئی دہلی/ ۵ شعبان المعظم ۱۴۰۲ھ صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی