حرام، مکروہ تحریمی اور ناجائز کے درمیان شرعی فرق
سوال
(۲) ناجائز اور حرام میں کیا اور کتنا فرق ہے؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
حرام وہ ہے جس کی حرمت دلیل قطعی سے ثابت ہو اور جسکی حرمت دلیل ظنی سے ثابت ہو وہ مکروہ تحریمی ہے اور وہ مکروہ تحریمی امام اعظم کے نزدیک حرام سے قریب ہے اور امام محمد علیہ الرحمہ کے نزدیک حرام ہے اس لئے کبھی مکروہ تحریمی کو حرام سے تعبیر کرتے ہیں اور نا جائز دونوں کو شامل ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۴۰۱–۴۰۲
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
قیامت سے پہلے قرآن پاک اٹھا لیے جانے کی حقیقت اور کیفیت
باب: کتاب العقائد
قریش کے قحط کے موقع پر حضور ﷺ کی دعا کا ثبوت
باب: کتاب العقائد
اقتباس قرآن کو جائز کہنے والے کی تائید کرنے والوں کے نکاح کا حکم
باب: کتاب العقائد
حلال جانور کے پیٹ سے پیدا ہونے والے بدشکل بچے کے گوشت کا حکم
باب: کتاب العقائد
اقتباس قرآن کو تحریف سمجھنے کے غلط الزام پر نکاح کی حیثیت
باب: کتاب العقائد