بہن کی بیٹی سے بیٹے کا نکاح اور مدرسہ کی بالائی منزل کرایہ پر دینا
سوال
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسائل ذیل کے بارے میں کہ (۱) زید اپنے لڑکے کی شادی اپنی چھوٹی ہمشیرہ کی لڑکی کے ساتھ کرانا چاہتا ہے، زید کے لڑکے کا اس کی ہمشیرہ سے دودھ کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے، تو کیا زید اپنے لڑکے کی شادی شرعی اعتبار سے اپنی بہن کی لڑکی کے ساتھ کر سکتا ہے؟ (۲) مدرسے کی بالائی منزل کرائے پر دی ہے، مدرسہ میں قرآن عظیم پڑھا جاتا ہے اور اوپر کرایہ دار رہتا ہے، ایک طرف بیت الخلا بھی ہے تو کیا ہم ان کرایہ داروں کو رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اس میں قرآن مقدس کی تو کوئی توہین نہیں؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: (1) کر سکتا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) رکھ سکتے ہیں، اس میں قرآن کریم کی توہین نہیں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱۰ · صفحہ ۴۲۰
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
بیعت کی شرعی حیثیت اور جامع شرائط پیر کے اوصاف
باب: متفرقات و مسائلِ شتیٰ
فجر کے بعد سلام پڑھنا، محفل نعت کا انعقاد اور لاؤڈ اسپیکر پر خطبہ جمعہ کا حکم
باب: متفرقات و مسائلِ شتیٰ
فوٹو گرافی کی حرمت اور داڑھی منڈے، بے پردہ عورت کے شوہر اور بد زبان کی امامت کا حکم
باب: متفرقات و مسائلِ شتیٰ
کسی پر الزام لگانا سخت عظیم خطا ہے اور کلمات کفر کا حکم
باب: متفرقات و مسائلِ شتیٰ
کرایے کی زمین رشوت دے کر اپنے نام کرنے کی ممانعت اور میلاد کے جلوس کا جواز
باب: متفرقات و مسائلِ شتیٰ