کرایے کی زمین رشوت دے کر اپنے نام کرنے کی ممانعت اور میلاد کے جلوس کا جواز
محترم قبلہ اختر رضا خاں صاحب! السلام علیکم کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع متین مسئلہ مندرجہ ذیل کے بارے میں کہ (1) حاجی زید نے کرایہ پر زمین لے کر ایک دکان ہوائی ، کچھ عرصہ بعد میونسپالی میں رشوت دے کر اپنے نام کر لیا۔ اس دکان کی روزی حرام ہے یا حلال؟ اس شخص کو کیا کہا جائے گا ؟ (۲) ربیع الاول کا جلسہ جلوس جائز ہے یا نا جائز ؟ المستفتی: خادم علی کیر آف نیوگوند، گینر یماپوشہید کا ٹھلیا، جاج مؤ ، کان پور
الجواب: (1) وہ شخص سخت گنہ گار ہے ، اپنے اس فعل سے باز آ جائے اور رجوع کرے اور مالک زمین کو کرایہ دے، یا اس سے خرید لے، ورنہ زمین سے اسے فائدہ اٹھانا جائز نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) جائز ہے بشرطیکہ منکرات شرع سے صاف ہو اور اس کی تفصیل ہمارے فتویٰ مطبوعہ سنی دنیا میں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی