اوجھڑی کھانے، اسکول کی چھت پر گندگی رکھنے اور بغیر جنازہ تدفین کے احکام
بحضور جناب عالی قبلہ و کعبہ جناب اختر رضا از هری خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند، بریلی شریف (1) سرکار! گزارش یہ ہے کہ اسلامی اسکول چھت وغیرہ کے اوپر اُپلے، کنڈے وغیرہ رکھنا کیسا ہے؟ شرع کے حکم سے نوازیں۔ یہ آپ کی مہربانی ہوگی ! (۲) اسلامی اسکول کی چھت کے اوپر بیت الخلاء وغیرہ بنانا کیسا ہے؟ شرع کے حکم سے نوازیں! (۳) سرکار ! عام لوگوں کا بکرے کی اوجھ وغیرہ کھانا کیسا ہے؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ طبعی ہے، شرع کے حکم سے نوازیں۔ (۴) سرکار! عالم لوگ دیہاتوں میں یہ کیا کرتے ہیں کہ بچہ پیدا ہوا اور مرگیا، اسے لوگ بغیر جنازہ کی نماز پڑھائے دفن کر دیتے ہیں، اُن کے گھر میں صاحب ایمان کا کھانا پینا، اٹھنا بیٹھنا کیسا ہے؟ جبکہ انہیں منع بھی کیا جا چکا ہے۔ (نوٹ) المستفتی: نها عرف انورخاں ،کوروں گوٹیاں، پوسٹ بڑا گاؤں، شاہجہانپور مسجد بہت چھوٹی ہے، جمعہ کی نماز میں بہت سے نمازی اسکول میں نماز پڑھتے ہیں ،مسجد اور اسکول دونوں کی چھتیں ایک ہیں۔ ایسی حالت میں اسکول کے اوپر پاخانہ بنایا جاسکتا ہے یا نہیں؟ شرع کے حکم سے نوازیں۔ اسلامی اسکول مسجد کی حد میں اندر ہی ملا ہوا بنا ہے، مسجد اور اسکول دونوں کا احاطہ ایک ہے۔
مسئله - ۱۰۸ اوجھڑی مکروہ تحریمی ، اس کو کھانا گناہ ہے! بحضور جناب عالی قبلہ و کعبہ جناب اختر رضا از هری خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند، بریلی شریف (1) سرکار! گزارش یہ ہے کہ اسلامی اسکول چھت وغیرہ کے اوپر اُپلے، کنڈے وغیرہ رکھنا کیسا ہے؟ شرع کے حکم سے نوازیں۔ یہ آپ کی مہربانی ہوگی ! (۲) اسلامی اسکول کی چھت کے اوپر بیت الخلاء وغیرہ بنانا کیسا ہے؟ شرع کے حکم سے نوازیں! (۳) سرکار ! عام لوگوں کا بکرے کی اوجھ وغیرہ کھانا کیسا ہے؟ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ طبعی ہے، شرع کے حکم سے نوازیں۔ (۴) سرکار! عالم لوگ دیہاتوں میں یہ کیا کرتے ہیں کہ بچہ پیدا ہوا اور مرگیا، اسے لوگ بغیر جنازہ کی نماز پڑھائے دفن کر دیتے ہیں، اُن کے گھر میں صاحب ایمان کا کھانا پینا، اٹھنا بیٹھنا کیسا ہے؟ جبکہ انہیں منع بھی کیا جا چکا ہے۔ (نوٹ) المستفتی: نها عرف انورخاں ،کوروں گوٹیاں، پوسٹ بڑا گاؤں، شاہجہانپور مسجد بہت چھوٹی ہے، جمعہ کی نماز میں بہت سے نمازی اسکول میں نماز پڑھتے ہیں ،مسجد اور اسکول دونوں کی چھتیں ایک ہیں۔ ایسی حالت میں اسکول کے اوپر پاخانہ بنایا جاسکتا ہے یا نہیں؟ شرع کے حکم سے نوازیں۔ اسلامی اسکول مسجد کی حد میں اندر ہی ملا ہوا بنا ہے، مسجد اور اسکول دونوں کا احاطہ ایک ہے۔ اسلامی اسکول کی چھت پر اُپلے رکھے ہوئے ہیں اور نیچے بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے، اس کے نیچے جمعہ کی نماز ادا کی جاتی ہے۔ المستفتی: مجید خاں، کوروں گوٹیاں ، پوسٹ بڑا گاؤں، شاہجہانپور الجواب: (۱) نہ چاہئے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) جبکہ اس چھت پر نماز ہوتی ہے تو وہاں بیت الخلاء نہ بنانا چاہئے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) اوجھڑی مکروہ تحریمی ، اس کو کھانا گناہ ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) اس کی نماز جنازہ پڑھنا چاہئے ، بے نماز جنازہ دفن کرنا منع ہے اور وہ لوگ گناہ گار ہیں، تو بہ کریں ور نہ مستحق قطع تعلق ہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صبح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی