اللہ اور رسول میں فرق، محفل میلاد میں قیام، بد مذہب کے پیچھے نماز اور تعزیہ داری کا حکم
اللہ اور اللہ کے رسول میں کیا فرق ہے؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین حسب ذیل سوالات کے جواب میں کہ (1) اللہ اور اللہ کے رسول میں کیا فرق ہے؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔ (۲) بعد محفل میلا د قیام کرنا کیسا ہے؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں۔ (۳) کیا دیوبندی وہابی کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے؟ حوالہ کے ساتھ جواب دیں (۴) نماز کے اندر اقرأ سورہ پڑھی جاسکتی ہے یا نہیں؟ (۵) تعزیہ بنانا درست ہے یا نہیں؟ اور بعد میں بنا کر گشت کرنا کرانا کیسا ؟
الجواب: المستفتی: سبحان میاں مقام شام پور بتوا، پوسٹ ساکھو پار بازار ضلع دیور یا (یوپی) (1) اللہ تعالی خالق و مالک و معبود ہے اور رسول کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم اسکی پہلی مخلوق اور اس کے برگزیدہ بندے اور اسکی ملک کے نوشہ ہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) جائز ہے اور تفصیل کیلئے اعلیحضرت علیہ الرحمہ کا رسالہ اقامتہ القیامہ دیکھا جائے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) وہابیہ دیابنہ کافر بے دین منکرین ضروریات دین ہیں ان کے پیچھے نماز باطل محض ہے۔ کفایہ میں ہے: والكافرلاصلاةله فالاقتداء بمن لا صلاة له باطل (۱) ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) پڑھی جا سکتی ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۵) مروجہ تعزیہ داری ناجائز و حرام ہے تفصیل کیلئے رسالہ تعزیہ داری دیکھئے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ے رذی الحجہ ۱۳۹۹ھ