چندہ کی رقم کا استعمال، عید گاہ میں نماز اور چندہ دہندگان کی اجازت
نہیں؟ یہ رقم کسی کام آسکتی ہے یا نہیں؟ برائے کرم قرآن اور حدیث سے جلد لکھ کر بھیج دینے کی تکلیف گوارہ فرمائیں ۔ فقط آپ کا خاکسار: حاجی ولی محمد چھیپا محلہ ایٹر چھپیوں کی مسجد کے پاس اودے پور ( راجستھان)
الجواب: (1) جائز ہے جبکہ چندہ دہندگان کی اجازت سے صرف کریں اور اگر صراحۃ یا عرف چندہ دہندگان نے اجازت عامہ دی ہو کہ جس نیک کام میں چاہو، صرف کرو تو اجازت جدیدہ ضروری نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) وہ عید گاہ ہے، پنجوقتہ نمازیں اور چراغاں اس میں ضروری نہیں، کریں تو حرج نہیں ، بہتر ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) درست ہے اور رقم اسی کام آئے گی جس کام کے لئے دی ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم نوٹ : تعالیٰ کے بجائے تعہ لکھنا یا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی جگہ ”ص» یا «صلحم“ لکھنا نا جائز ہے اور حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے نام پاک سے ندا کرنا مثلاً یا محمد کہنا بھی جائز نہیں، یا رسول اللہ، یا حبیب اللہ کہا جائے ۔ فقط فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۳/ذیقعد ۱۳۹۶۰ھ لقد اصاب من اجاب۔ واللہ تعالیٰ اعلم الجواب صحیح قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی تحسین رضا غفرلۂ