ثبوت طلاق اور حلالہ نہ کرنے والے شوہر کا شرعی حکم
سے بھی تعلقات رکھتا ہے ، عورت کے میکے والے چند آدمی آئے جب بھی اس عورت نے اقرار نہیں کیا اور نہ شوہر نے کوشش کی کہ حلالہ ہو جائے ، میکہ والوں کے سامنے ثابت ہو گیا کہ طلاق اس کے شوہر نے دی ہے۔ لہذا ایسے شخص کے نسبت شرع شریف کا کیا حکم ہے؟ مندرجہ بالا سوالوں کا جواب دے کر حکم شرع صادر فرمایا جائے اور جو مسلمان ان کا ساتھ دے، اس کا کیا حکم ہے؟
الجواب: طلاق کا ثبوت اقرار شوہر یا گواہان شرعی کی شہادت شرعیہ پر موقوف ہے، صورت مسئولہ میں اگر شوہرمقر ہے یا طلاقیں شرعی طور پر ثابت ہیں تو شخص مذکور عند اللہ وعند الناس اشد ملزم ہے، ہر واقف حال پر فرض ہے کہ اسے چھوڑے رہے تا کہ وہ مجبور ہو کر تائب ہو، اور اس صورت میں اس کی بیوی اور جو جو واقف حال اس سے راضی ہیں ، سب اس کی رسی میں گرفتار ہیں، ان سب پر تو بہ فرض ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله