مہر کی وراثت، درود میں لفظ سیدنا کا اضافہ، مسجد کا قرض اور کاتبان وحی کا بیان
(۵) مہر شوہر کے ذمہ باقی ہو اور عورت کا انتقال ہو جائے تو مہر کس طرح ادا کیا جائے؟ اور کسے دیا جائے؟ (6) تشہد نماز میں درود شریف میں سیدنا محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) وسید نا ابراہیم (علیہ السلام ) پڑھنا صحیح ہے یا نہیں؟ اور سید نا کا اضافہ کس وقت سے شروع ہوا؟ (۷) مسجد کی جمع شدہ رقم بطور قرض کسی دوسرے دینی ادارے کو دے سکتے ہیں یا نہیں؟ (۸) حافظ یا امام بحالت نماز مصلے کے قریب قرآن مجید کھول کر رکھ لے اور اس میں دیکھ کر نماز پڑھے یا پڑھائے تو نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟ ایک حافظ صاحب مسجد میں ورق بھی اُلٹتے تھے۔ (9) اپنی بیوی کو چھوڑ کر غیر لڑکوں کے ساتھ رہنے والے مدرس کے لئے شریعت کیا سز ا ٹھہراتی ہے؟ لولی امامت کر سکتا ہے یا نہیں؟ (۱۰) ایک شخص نے مہترانی بھنگن کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم رکھے ہیں اور اس کے یہاں رہتا ہے، نماز روزہ سے قطعی بے تعلق ہے۔ اس کا انتقال ہو جائے تو کیا کیا جائے؟ موجودہ صورت میں مسلمانوں کو اس سے کسی بھی قسم کا تعلق رکھنا چاہئے یا نہیں؟ براہ کرم منسلکہ لفافے میں مفصل جوابات بہت جلد روانہ فرماکر ممنون فرمائیں۔ فقط والسلام المستلقی: ناچیز پیتر گزار ساکن مجھیلواڑہ ، (راجستھان)
الجواب: (1) میری نظر سے نہ گزرا۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) کاتبان وحی یہ ہیں: (۱) سید نا عثمان بن عفان ۔ (۲) سید نا علی ابن ابی طالب ۔(۳) سید نا ابی بن کعب ۔ (۴) سیدنا زید بن ثابت۔ (۵) سیدنا معاویہ۔ (۶) سیدنا خالد بن سعید بن العاص۔ (۷) سید نا ابان بن سعید ۔ (۸) سید نا علاء بن الحضری۔ (۹) سیدنا حنظلہ بن الربیع ۔ (۱۰) سید نا عبد اللہ بن سعد بن ابی سرح ( حضرت عثمان کے رضاعی بھائی ) رضی اللہ عنہم اجمعین ۔ [ نور الابصار ] اور منتشر مضامین کہنا سوئے تعبیر ہے۔ جمع قرآن کا مبارک کام حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ وغیرہ صحابہ کرام نے کیا ہے اور تفصیل کے لئے رسالہ مبارکہ جمع القرآن ملاحظہ ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم کریں گے اور نماز جنازہ پڑھیں گے اور قبرستان مسلمین میں دفن کریں گے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ صبح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی ۱۷ رصفر المظفر ۱۴۰۱ھ دار الافتاء منظر اسلام، محله سوداگران، بریلی شریف