متفرق فقہی مسائل بشمول کتا پالنا، کافر کو کافر کہنا اور دیگر معاشرتی امور
ہے کہ اگر میں نے اپنا سو کا نوٹ کھلا کرالیا تو جلد ہی خرچ ہو جاویگا، یہ سوچ کر دوسرے سے خرچ ہونے والے پیسہ سے دس یا پانچ لے کر خرچ کرتا ہے تو ایسا لینا جائز ہے یا نا جائز ؟ (11) اکثر لوگ ڈھیلا یا پتھر مارتے رہتے ہیں تو لوگ کہتے ہیں کہ غسل واجب ہو گیا، صحیح کیا ہے؟ حکم صادر فرمائیے گا۔ المستفتی: مولوی غلام محمد صاحب مسجد سبزی منڈی پیش امام جمعه تاج گنج (آگرہ)
الجواب: جائز ہے، ہر جائز مصرف میں خرچ کرنا حلال ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) دو بہنوں کو نکاح میں جمع کرنا حرام ہے واللہ تعالی اعلم (۳) ناجائز وحرام ہے اور ان کا وہ عذر بدتر از گناہ ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) ناجائز ہے کہ مشابہت زناں ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۵) سینہ کے بالائی حصہ تک ہو تو حرج نہیں اور ایسی کہ سینے پرگزر کر پیٹ تک پہنچے، مکروہ ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (1) في الواقع کتا گھر میں پالنا جائز نہیں۔ صحیح حدیث میں ہے کہ رحمت کے فرشتے اس گھر میں نہیں آتے جہاں جاندار کی تصویر یا کتا ہو، اور اصحاب کہف کے کتے کی مثال دینا نادانی ہے کہ اگلوں کی شریعت کا جو حکم ہماری شریعت نے مقرر نہ رکھا وہ ہم پر حجت نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۷) منع کرنے والے بر سر خطا ہیں، کافر کو کافر کہنا فرض ہے اور کا فرجان نامدار ایمان ہے اور یہ کہنا کہ کا فر کو کافر نہ کہنا چاہئے اس کا ایک پہلو یہ بھی ہے کہ کافر کو کافر نہ جاننا چاہئے اور یہ خود کفیر ہے بلکہ یہ کلمہ اپنے ظاہری معنی پر بھی کفیر ہے کہ قرآن کریم میں جابجا کا فر کو کافر کہا اور اس کلمہ سے اس کی شیح آشکار اور قرآن کریم کی کسی نص کی تصحیح کفر ہے اور جو دلیل منع درج ہوئی بعینہ وہ مسلم کے لئے جاری تو لازم کہ مسلمان کو مسلمان نہ کہا جائے اور یہ خود باطل و غلط ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۸) کالا جوتا پہنا مشائخ کا معمول نہیں ہے اور ہرے سے ممانعت نظر سے نہ گزری۔ اللہ تعالیٰ اعلم (1) مورث ناداری ہے، اس وجہ سے گھروں سے دور کرنا چاہئے ، یوں لوگ نجس جانتے ہوں گے ویسے بھی صاف کر دینا بہتر ہے کہ شرعاً نظافت مطلوب و محبوب ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (10) یہ بہتر نہیں ، اس سے بچے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۱۱) ڈھیلا یا پتھر مارنے سے غسل واجب ہونے کو کیا علاقہ ہے؟ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ ۲۱ ؍ ربیع الآخر ۱۴۰۲ھ