فاتحہ کا طریقہ، قضا نماز، وہابی کا ذبیحہ، عاق کرنا، مشرکین کے تہوار، داڑھی، امامت، نسبندی اور پرساد سے متعلق مسائل
(1) بخشنے میں کیا فرق ہے؟ دونوں کا طریقہ بخشنے کا لکھ کر تحریر فرمادیں۔ (۲) صبح کی نماز قضا ہو گئی اور ظہر کی بھی قضا ہو گئی ، عصر میں اگر صبح کی قضا پڑھ لی، یا صبح کی قضا سے پہلے جمعہ کی نماز پڑھ لی کیا نماز ہو جائے گی عصر کی اور جمعہ کی ؟ تحریر فرمادیں۔ (۳) ہم دہلی میں کام کرتے ہیں، کارخانے دار ہمارے یہاں وہابی ہے، ان کے یہاں قربانی کا گوشت کھانا اور جمعرات کو جلیبیاں آخری بدھ کی مٹھائی وغیرہ بانٹتے ہیں، کھانا پینا جائز ہے یا نہیں؟ (۴) عاق ہمارے والد نے دو بھائیوں کو کر دیا ہے۔ عاق کب اور کس وقت کر دینے کا حکم ہے؟ تحریر فرمادیں۔ (۵) ہندؤوں کے یہاں ہولی دیوالی اور جیسے دعوت کریں، کھانا پینا چاہئے یا نہیں؟ اور اگر ہندو ہوٹل پر کھانا کھا ئیں تو کیا جائز ہے یا نہیں؟ (1) بغیر داڑھی والا اذان کہہ سکتا ہے یا نہیں ؟ بغیر داڑھی والا انسان کون کہلاتا ہے؟ (۷) پیش امام مقتدیوں کے لئے کب تک امام رہتا ہے؟ نماز تک یا نماز کے بعد بھی ہر وقت امام رہتا ہے؟ اور امام کا ساتھ نماز میں کب تک دینا چاہئے؟ اگر امام کے ساتھ دعانہ مانگیں تو کیا جائز ہے یا نہیں؟ اور امام سے مسجد کے لئے چندہ مانگنا چاہئے یا نہیں؟ (۸) نسبندی کرا نا مرد و عورت کے لئے جائز ہے یا نا جائز ؟ (۸) قربانی کا گوشت کا فرکودینا چاہئے یا نہیں؟ (۹) ہندو جیسے منگل کو یا کسی دن پرساد کہہ کر بانٹتے ہیں، ان پرساد کا لینا اور کھانا مسلمان کے لئے جائز ہے یا نہیں؟
الجواب: المستفتی محمد رضی خاں معرفت عبدالحمید بٹن والے، کارخانے والے ساکن عزیز گنج ، آزاد مارکیٹ، مکان نمبر 1567 ، دہلی 110005 (1) سورۃ اخلاص تین بار، سورہ کافرون، سورہ فلق سورۂ ناس،سورۃ الحمد، اتم تا مفلحون پڑھ کر دعا کریں کہ اس کا ثواب حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وصحبہ وسلم و جملہ صحابہ واہلبیت واولیاء و علماء و مسلمین و مسلمات کو پہنچے اور بخشنے کا لفظ بزرگوں کی شان میں کہنا بے ادبی ہے بلکہ نذر کرنا چاہئے ۔ واللہ تعالی اعلم (۲) قضا کے لئے کوئی وقت معین نہیں ، طلوع ونصف النہار (زوال) وغروب کے علاوہ ہر وقت پڑھ سکتے ہیں۔ اور جو صاحب ترتیب ہے یعنی جس کی چھ نمازیں قضا نہ ہوئیں اس پر قضا کو بشرط یا دو وسعت وقت وقتیہ سے پہلے پڑھ لینا لازم ہے ورنہ اس کی وقتیہ نہ ہوگی اور جو ایسا نہیں اس پر ترتیب فرض نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) وہابیہ اپنے عقائد کفریہ کے سبب کا فر بیدین ہیں، ان کا ذبیحد مثل مردار کے حرام ہے تو اس گوشت سے شدید احتر از فرض ہے اور شیرینی وغیرہ بھی نہ لیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم ۔مگر جبکہ سخت فتنہ کا اندیشہ ہو تو اجازت ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) عاق کرنا شرعاً بے اصل ہے، عاق وہ ہے جو نا فرمان ہو اور وہ بعد موت پدر میراث پدر سے محروم نہ ہوگا ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۵) ہنود کا پکایا ہوا یا ہدیہ دیا ہوا گوشت حرام ہے جب تک اپنے سامنے جانور ذبح ہو کر بغیر نگاہ سے غائب ہوئے سامنے نہ پکا ہو اور اس کے سوا اور پکائی ہوئی چیز ہیں اور بازار کی مٹھائی، دودھ، دہی، گھی ، ملائی سب کا ایک حکم ہے کہ فتوی جواز، تقوی احتراز ، هكذا قال الامام احمد الرضا فی الفتاوی الرضویہ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (1) جو داڑھی منڈا تا یا حد شرع سے کم کرا تا ہو اس کی اذان مکروہ ہے اور جس کے خلقی طور پر داڑھی نہ نکلی اس کی اذان میں حرج نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۷) امام افضل وہی ہے جو نماز پڑھ رہا ہو اور وہ جب تک نماز میں ہے اس کی اقتد او متابعت مقتدیوں پر لازم ہے اور اس کے ساتھ دعا مانگیں اور اس سے چندہ وغیرہ مانگ سکتے ہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۸) نسبندی حرام ہے اور تفصیل ہمارے مطبوعہ فتویٰ میں ہے، اسے دیکھئے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۹) نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله