ناحق زمین و پانی پر قبضہ اور بستی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کا حکم
نکال دیں گے۔ تب ان افسر لوگوں نے بشیر خاں کی لڑکیوں کی شادی پر روک لگادی ، وجہ یہ کہ ابھی تک لڑکیاں نابالغہ ہیں ، ان لڑکیوں کی شادی نہیں ہو سکتی۔ تب آس پاس کے مسلمانوں نے اور مولوی نے رات کو بے ٹائم چپکے چپکے آکر نکاح پڑھا دیا اور تمام بستی والوں کا سب کام بیکار رہا۔ بستی والوں کی نیت نکاح روکنے کی نہ تھی صرف یہ ایک دباؤ تھا۔ اب بشیر خاں کی جملہ غلطیاں آپ کے سامنے پیش ہیں، حکم شرع سے آگاہ فرمادیں۔
الجواب: المسلطانی : مولا نا فخ محمد ولد عبدالرحیم بھائی محلہ نزلائی (مسجد) پوسٹ نرالائی ، وای دیسوری ضلع پالی (راجستھان) سوال فرضی نام مثل زید و عمر سے کرنا چاہئے کہ یہی ادب سوال ہے۔ زواجر میں ہے : ” و الافضل ان يبهمه (1) اب جو حکم دیا جاتا ہے وہ بر تقدیر صدق سوال ہے۔ فی الواقع اگر شخص مذکور نے ناحق پانی اور زمین پر قبضہ کر رکھا ہے تو وہ سخت گناہ گار مستوجب نارحق اللہ وحق العبد میں گرفتار ہے۔ اسے لازم ہے کہ تو یہ کرے اور نا جائز قبضہ اُٹھائے اور مقدمات ختم کر کے اپنا وعدہ پورا کرے۔ واللہ تعالی اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۲۹ ؍ ربیع الآخر ۱۴۰۴ھ (1) الزواجر عن اقتراف الكبائر الكبيرة الثامنة والتاسعة والاربعون ، ج ۲، ص ۱۲، مطبعة الحجازى قاهره