مزار کے قریب پاخانے کا حوض ہو تو کیا کریں؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ ایک مزار شریف ہے اور قریب ہی میں ایک قبر ہے جو کہ اونچی جگہ ہے، اس کی دیوار سے متصل ہی پاخانے کا حوض ہے، مزار و حوض کے درمیان ڈھائی فٹ کا فاصلہ ہے، اس میں زید کہتا ہے کہ یہ لیٹرن پر رکھنا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ بھی بھی دیوار ٹوٹ سکتی ہے اور دیوار ٹوٹنے پر مزار کی بے حرمتی ہوگی اور عمرہ کہتا ہے کہ درمیان میں دیوار حائل ہے، مضبوط ہے، نجس پانی کی سیلین ادھر نہیں جاسکے گی لہذا لیٹرن ٹھیک ہے۔ اب دریافت کرنا یہ ہے کہ کن کی بات پر عمل کرنا زیادہ بہتر ہے؟ اور اگر لیٹرن بنائے بھی تو کتنی دوری کا احتیاط کرے جس کی وجہ سے مزار کی بے حرمتی نہ ہو؟ اس کا جواب صاف صاف عنایت فرمائیں۔ محمد توحید الحق اشرفی ، ساکن ضلع پورنیہ (بہار)
الجواب: اس جگہ لیٹرین بنانے میں حرج نہیں اور بے حرمتی لازم نہیں آتی اور بہتر یہ ہے کہ دیوار سے متصل نہ رکھیں اور دوری کی کوئی تحدید شرعی نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صبح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی ۱۲؍ جمادی الاخری ۱۴۰۶ھ