ملبہ کی قیمت کا مصرف، بد مذہبوں سے علیحدگی اور فاتحہ و ایصال ثواب کا حکم
میں قوم کو کھانا کھلانا جائز ہے یا نا جائز ؟ شریعت کے حکم سے جواب مرحمت فرمائیں۔ المستفتی: محمد علی Clo بابو بھائی مستری علی برادرس ایم پی لاٹری سینٹر، پرانا موٹر اسٹینڈ ، مقام و پوسٹ ضلع درگ (ایم پی )
(1) اس ملبہ کی قیمت کو اپنے مصرف میں لانا جائز نہیں بلکہ وہ رقم اس کے پاس امانت ہے، جو اس کا مستحق ہو اس کے سپر د کرے ورنہ گنہگار ہوگا۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) مسلمانوں میں بے وجہ شرعی تفریق کرنا سخت گناہ کا کام ہے اور ایسا شخص سخت ملزم ہے اور بدمذہبوں سے علیحدہ رہنے کا شرعا حکم ہے اور بد مذہب قوم اپنی بیدینی کے سبب خود ہی خارج ہیں، ان سے دور رہنے والا ، دوسروں کو دور رکھنے والا ، جہتی کو ختم کرنے والا نہ کہلائے گا بلکہ یہ الزام بدمذہبوں کے سر جائے گا۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) فاتحہ مطلقاً جائز و مستحسن ہے اور تیجہ، دسواں ، چالیسواں اسی فاتحہ کی صورتیں ہیں جو شرعاً جائز و خوب ہیں اور ایصال ثواب کے لئے کھانا کھلانا بھی جائز ہے جبکہ فخر یہ دعوت و مباہات کے طور پر نہ ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی