ایک کام کیلئے رقم جمع کر کے اسے دوسرے مصرف میں خرچ کرنے کا حکم
ایک کام کیلئے رقم جمع کیا اب دوسرے کام میں لگا سکتے ہیں؟ بنام جناب مفتی صاحب کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہم لوگ جانور کاٹنے کا کام کرتے ہیں اور اس سے پیشاب کی تھیلی نکلتی ہے اور گلے کی نالی نکلتی ہے اور اس کی رقم کا سالانہ ٹھیکہ ہوتا ہے جس کو ہم سب لوگوں نے یہ طے کر دیا تھا کہ اس رقم کو قبرستان قریشی پر صرف کیا جائے۔ لہذا آپ سے عرض ہے، اس رقم کو پہلی والی وصیت پر صرف کیا جاوے یا سید
والے لوگوں کے اڈے پر صرف کیا جاوے؟ بحکم شریعت حکم سے آگاہی دیں تا کہ اس پر عمل کیا جاوے۔ عین عنایت ہوگی۔ فقط ندوی چھوٹے بھائی قریشی موضع ٹھر یا ضلع بریلی شریف الجواب: دونوں مصرف خیر ہیں لہذا دونوں پر خرچ کریں یہی بہتر ہے اور اختلاف سے دوری اور باہمی اتفاق کی پختگی اسی میں ہے۔ واللہ تعالی اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ ۴ رصفر المظفر ۱۴۰۱ھ