قربانی میں عقیقہ کے شریک ہونے اور حضور ﷺ پر سلام پڑھنے کا حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین مسئلہ ذیل میں کہ (1) گائے وغیرہ کی قربانی میں عقیقہ کرنے والے شریک ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ حدیث و قرآن و فقہائے کرام کے اقوال کی روشنی میں جواب عنایت فرما ئیں ۔ آپ کا کرم ہو گا۔ (۲) حضور صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام پڑھنا کیسا ہے؟ جواب عنایت فرما ئیں۔
الجواب: (۱) ہو سکتے ہیں ۔ [ شلبی علی التبیین وغیرہ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) عمر میں ایک بار حضور علیہ الصلاۃ والسلام پر ) صلاۃ وسلام پڑھنا فرض ہے اور مجلس میں جب حضور علیہ الصلاۃ والسلام کا ذکر جمیل ہو تو ایک بار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یا کوئی صیغہ سلام کہنا واجب اور اس قدر پر سب کا اتفاق ہے اور بار بار نام سرکار علیہ الصلاۃ والسلام اسی مجلس میں سنے تو ہر بار درود شریف پڑھنا ایک قول پر واجب ہے اور دوسرے قول پر مستحب ہے۔ [ در مختار ورد المحتار ] اور بعد اذان و نماز جو سلام وصلاۃ رائج ہے، جائز و مستحسن ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله