نماز جمعہ کی قرأت، سود کی حرمت، جبری نکاح، حرمت مصاہرت، سجدہ تعظیمی، تعزیہ داری اور میلاد کے متعلق سوالات
السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکانه کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ (1) کسی مسجد کے امام صاحب نے نماز جمعہ پڑھائی، پہلی یا دوسری رکعت میں سورۃ الجمعہ کے دوسرے رکوع سے دو آیت پڑھی اور رکوع کیا ، بعد نماز جمعہ کچھ لوگوں نے دوبارہ نماز پڑھوائی کہ دو آیت پر نما زنہیں ہوتی ، تین آیت پڑھنی چاہئے تھی۔ کیا لوگوں کا یہ کہنا صحیح ہے؟ امام صاحب نے یایھا الذین آمنوا اذانودی سے’و اذكروا الله كثير العلکم تفلحون‘ تک پڑھ کر رکوع کیا تھا۔ (۲) مسلمان سے مسلمان کو سود لینا کیسا ہے؟ بینک یا ڈاکخانہ کی بڑھی ہوئی رقم کیا واقعی سود ہے؟ حربی حکومت سے بڑھی ہوئی رقم مسلمان کے لئے لینا درست ہے یا نہیں؟ (۳) اگر ز بر دستی کسی لڑکی کا نکاح پڑھا دیا جائے ساتھ ہی اس دن سے لڑکا سے ملاقات بات بھی نہیں کیا ، نکاح ہو گیا ؟ (۴) کوئی شخص اپنی سالی سے حرام ( زنا) کیا اس کا نکاح باطل ہوا یا نہیں؟ اگر واقعی نکاح ٹوٹ گیا تو پھر گنجائش کا کیا طریقہ ہے؟ جس سے دوبارہ نکاح درست ہو سکے۔ (۵) بعض لوگ اپنے پیر کو سجدہ کرنا جائز بتاتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے؟ (1) محرم میں تعزیہ داری کی اصل حقیقت کیا ہے؟ کیا جناب رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم یا حضور کے بعد صحابہ کرام رضوان اللہ تعالٰی علیہم اجمعین نے تعزیہ داری کی تھی ؟ حضور غوث پاک رضی اللہ تعالیٰ عنہ یا خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ تعزیہ داری کے معتقد تھے؟ یا کوئی ثبوت اسلامی کتابوں میں تحریر ہے تو بتائیں۔ محرم میں مسلمان کو کیا کرنا چاہیئے ؟ امام عالیمقام رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یادگار کس طرح پر منائیں؟ اس دن اور کیا کرے؟ (۷) میلاد کی محفل میں کھڑے ہو کر سلام پڑھنانا جائز عقیدہ رکھے، اس کے لئے شرعی حکم کیا ہے؟ (۸) اگر مجبوری ہے، پاؤں میں ورم ہے، کھڑا نہیں ہوسکتا، تو بیٹھ کر سلام پڑھا، جائز ہوا یا نہیں؟ المستلقي : مناظر الحق بذریعہ جناب مولوی عبدالغنی صاحب ساکن مقام ٹریا، پوسٹ ، تر بسی ضلع پلاموں، (صوبہ بہار )
(1) نماز ہوگئی ،لوگوں نے غلط کہا ، ان پر تو بہ لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) حرام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم ، یہ سود نہیں ، مباح ہے اور تفصیل کے لئے رسالہ بینک، قادری بکڈ پو نو محله مسجد بریلی سے منگا ئیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) ہو گیا بشرطیکہ لڑکی نے اذن دیا ہو ورنہ اس کی اجازت پر موقوف ہوا، اگر اس نے فورار د کر دیا تو رد ہو گیا ورنہ لازم ہو گیا اور اب بے طلاق کوئی چارہ نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) نکاح نہ ٹوٹا، البتہ وہ شخص سخت گناہ گا رہے تو بہ کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۵) سجدہ مطلقا حرام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۶) (1) مروجہ تعزیہ داری ناجائز محض ہے۔ تفصیل کے لئے رسالہ تعزیہ داری مصنفہ اعلیٰ حضرت قدس سرہ دیکھئے۔ روایات صحیحہ سے ذکر شہادت باشرع لوگوں سے سنیں اور نیاز و فاتحہ وصدقہ وخیرات کریں اور نا جائز گشت و مجمع سے بچیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۷) شخص گمراہ ہے۔ واللہ تعالی اعلم (۸) جائز ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم