پر یوے شریف کے مقبرہ کی زیارت، وہاں کے کنویں کے پانی کے استعمال اور نذرو نیاز کے متعلق حکم
فعل شرک اور بدعت ہے تو روکنا چاہئے یا اگر وہاں جانا اور کنویں کا پانی پینا اس سے نہا نا اور گھر پر پانی لانا اور مزار پر نذرو نیاز دلا کر شیرینی لا نا جائز ومستحسن ہو تو اجازت نامہ شہرت کرنا چاہئے ،ضرورت ہے اور اشد ضرورت ہے غلط افواہ اور پروپیگینڈے کو روکنے اور دبانے کے لئے فوری قدم اٹھایا جاوے۔ بہت لوگ یہ کہتے ہیں کہ اہلسنت و جماعت کے علمائے کرام وہاں جانے اور وہاں کے پانی کو استعمال میں لانے اور نذر و نیاز دلانا جائز کہ رہے ہیں۔ اگر خبر صیح ہیں تو قوم کو صر را مستقیم پر لانے کے لئے مشاہدات کو بروئے کار لا کر دستاویزی شکل میں پریوے سے عقیدہ رکھنے یا نہ رکھنے کے احکام صادر فرما کر اشتہارات نکالے جائیں۔ واضح رہے کہ اشتہارات کے اخراجات ہم بستی والے برداشت کریں گے۔ پر یوے شریف کے مقبرہ پر ہجوم در ہجوم شب و روز ہوتا ہے۔ اس کو روکنے یا عقیدمندانہ فعل کرنے کا حکم نامہ اولین فرصت میں مرکز بریلی شریف سے نافذ ہو کر منظر عام پر آ جانا ہے جن سے مخالفین بد باطن کوکسی طرح کے بہتان اور افترا پردازی کا موقع نیل سکے۔ چونکہ ہمارے علمائے کرام کے حکم کی روشنی میں ہی صحیح راستہ پر چلنا ممکن ہے یہی حضرات اپنے مطالعہ اور اپنے مشاہدات کی گیرائی میں اتر کر اہل سنت و جماعت کو صراط مستقیم پر چلانے اور گمراہ ہونے سے بچانے کے حقیقی حقدار ہیں۔ استدعا ہے کہ پر یوا شریف عینی مشاہدات اور یقینی معلومات فراہم کر کے ہم جلال پور والوں کے انتشار کو دور کیا جاوے۔ یہاں پر ایسے حالات پیدا ہو گئے ہیں کہ تجدید ایمان اور توبہ استغفار کریں جو لوگ وہاں جا چکے ہیں جواب صواب عنایت فرما کر مہر تصدیق ثبت فرمائی جاوے۔ فقط والسلام ! المستفتی: حافظ عبدالغفارخان رضوی (امام مسجد ) محمد د فال رضوی افضال رسول رضوی ، جمیل حسین رضوی ، قمر صاحب خان رضوی
الجواب: صورت مسئولہ میں حکم یہ ہے کہ خبر مذکور اگر واقعی صحیح ہے تو وہاں جانا جائز اور نہانا بھی روا جبکہ بے کشف عورت ، ستر کے ساتھ بغیر مردوزن ممکن ہو اور اگر یہ خبر محض افواہ بے اصل ہے تو جانا محض اضاعت مال وتضيع وقت ہے جس کی شرعاً اجازت نہیں اور عورتوں کو زمینہار اجازت نہیں کہ انہیں بے ضرورت میہ گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں۔ قال تعالى: وَقَرْنَ فِي بُيُوتِكُن ) اپنے گھروں میں تشہری رہو۔ اور ضرورت شرعیہ تحقیق نہیں کمالا یخفی ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله