تعزیہ داری، چندہ، نوحہ خوانی، میلہ، عہد نامہ، قبر پر اذان اور یزید کے متعلق سوالات
پچھلے سال قصبہ پورن پور میں آپ ہی کی زبان مبارک سے سنا تھا کہ تعزیہ داری قطعاً حرام ہے۔ (۸) تعزیہ کے لئے لوگ چندہ جبر اوصول کرتے ہیں۔ (۹) مرثیہ اور نوحہ اور شہادت نامہ پڑھنا کیسا ہے؟ (۱۰) تعزیہ کا جلوس نکلتا ہے اور میلہ بھی لگتا ہے، میلہ میں جانا کیسا؟ (۱۱) قبر میں لوگ عہد نامہ رکھتے ہیں، اس کا رکھنا کیسا ہے؟ (۱۲) کیا قبر پر اذان دے سکتے ہیں یا نہیں؟ اور اذان دینا کیسا ہے؟ (۱۳) معرکہ کربلا مصنف مؤرخ اسلام مولانا صادق حسین صدیقی سر دھنوی نے باب انچاسواں میں خاندان سادات کے ساتھ سلوک کے باب میں لکھا ہے کہ مسلمانوں میں اور بھی کئی بادشاہ بدا فعال اور زشت اعمال ہوئے لیکن وہ اتنے بدنام نہیں جتنا کہ وہ ہے اس کی وجہ ہے کہ اس کے دور حکومت کے بعد صدیوں حضرت امام حسین کی وجہ سے امام عالیمقام کے عقیدت مندوں نے اس پر عجیب وغریب غلط الزام لگا کر اسکے نام کو ایسا قابل نفرت بنادیا ہے کہ آج جب کسی کوکسی کی انتہائی توہین مقصود ہوتی ہے تو اسے یز ید کہہ دیا جاتا ہے اس میں شبہ نہیں کہ یزید میں بہت سی شرعی برائیاں تھیں، اگر ان برائیوں کی وجہ سے اسے قابل نفرت سمجھا جائے تو درست ہے لیکن امام حسین کی شہادت کا الزام اس کے سر تھوپنا یہ انصاف نہیں ہے، اگر حقیقت میں دیکھا جائے تو حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شہادت کا الزام شمر لعین پر عائد ہوتا ہے جب امام حسین نے اپنی طرف سے تین شرطیں پیش کی تھیں تو ابن زیاد بدنہا دان میں سے ایک شرط ماننے پر تیار ہو گیا لیکن شمر بد کار نے شمشیر زنی کی اس لئے سب سے زیادہ ملزم شمر ہوا۔ یہ بات تو میری سمجھ میں نہیں آتی۔ اگر یزید کو حضرت امام حسین سے محبت ہوتی تو وہ شرعین کوقتل کروادیتا حقیقت کا اظہار کر دیجئے اور ان کی ناولیں پڑھنا کیسا ہے؟ اگر منع ہے تو ہمیں کون سی کتابیں پڑھنا چاہئے؟
الجواب: المستفتی: محمد فاضل خاں، جادو نہیں کلاں، ہو گر ز و پور، شاہجہان پور (یوپی) (1) مروجہ تعزیہ ناجائز ہے اور تفصیل کے لئے رسالہ تعزیہ داری سید نا اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی دیکھیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴۲) دینے والے لینے والے دونوں گنہ گار ہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۵) گناہ گار ہیں کہ گناہ پر مددگار ہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (1) یہ عذر لنگ ہے جس سے مروجہ تعزیہ داری حلال نہ ہوگی ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (6) محض اس وجہ سے دیو بندی کہنا حرام ہے۔ قائلین پر تو بہ لازم ہے۔ واللہ تعالی اعلم (۸) ظلم و گناہ ہے۔ واللہ تعالی اعلم (9) نوحہ حرام ہے اور ذکر شہادت بروایات صحیحہ شرعی طور پر کریں تو حرج نہیں اور جائز مرثیہ جس میں کوئی بات خلاف شرع نہ ہو پڑھنا بھی جائز ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۱۰) ناجائز ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (11) جائز ہے کمافی الدر المختار۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۱۲) اذان جائز و مستحسن ہے۔ تفصیل کے لئے ایذان الاجر فی اذان القبر تصنیف اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ دیکھئے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۱۳) یزید پلید کے امام حسین کے قتل کا محرک وسبب ہونے میں شک نہیں ، اس کی توضیح ہمارے فتویٰ مندرج ”سنی دنیا میں ملاحظہ ہو۔ صادق سر دھنوی کی ناولیں پڑھنا درست نہیں، اس سے پر ہیز لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۲۶ محرم الحرام ۱۴۰۴ھ/ نزیل اچھے پور، پورنیہ صبح الجواب ۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی