نظریہ ارتقاء، ڈارون ازم کی تردید اور اسلامی عقیدہ تخلیقِ انسانی
چھپکلی ،سانپ، وغیرہ، بنے اور پھر کروڑوں سالوں میں اڑنے والے جانور چڑیاں اور میمل کے جانور ( جیسے خرگوش ، گھوڑا ، بندر وغیرہ) بنے اور بندروں سے بن مانس بنے اور آج سے ایک لاکھ سال پہلے انہیں بن مانسوں سے موجودہ انسان بنا اور زید کا یہی خیال پیڑ پودوں کے متعلق ہے کہ پہلے چھوٹے پیڑ پودے بنے پھر ان سے کروروں سالوں میں دیگر بڑے پیڑ پودے بنتے چلے گئے۔ از روئے شرع کیا زید کا خیال درست ہے اور منشاء شریعت کے مطابق ہے؟ زید کے ہم خیال کیا صاحب ایمان ہیں؟ اسی طرح کی تعلیم آج کل اسکولوں اور کالجوں میں دی جاتی ہے ۔ اسلامی عقیدے کے مطابق انسان کس طرح پیدا ہوا؟ کیا کائنات کی چیزیں ایک ساتھ پیدا فرمائی گئیں یا ایک سے ایک بنتی چلی گئیں جیسا کہ زید کا خیال ہے؟ قرآن وحدیث کی روشنی میں مہربانی فرما کر مدلل جواب ارقام فرمائیں عین نوازش ہوگی ۔ انسان کی عمر بھی تحریر فرمائیں یعنی کب پیدا ہوا تھا۔ فقط والسلام المستفتی: پرویز اختر (ایم ایس بی ) بازار گذری امر وبه/ ۲۹/اکتوبر ۱۹۸۰ء
الجواب: خیالات زید بے اصل خرافات ہیں جن پر شرع مطہر سے اصلا کوئی دلیل نہیں بلکہ اکثر اصول شرع کے خلاف ہیں ، کچھ جانوروں کو دوسرے جانوروں کی اصل بتانا بھی انہی خرافات سے ہے اور قرآن کے خلاف بھی۔ قرآن عظیم کا ارشاد ہے: جَعَلْنَا مِنَ الْمَاءِ كُلَّ شَيْءٍ حَيَّ () ہم نے ہر جاندار کو پانی سے بنایا یہیں سے انسان کو اصل میں بندر بتانا باطل ہوا اور معلوم ہوا کہ یہ بھی قرآن عظیم کے خلاف ہے اور یہ خیال محال بہت سی آیات بینات قرآن عظیم کا انکار ہے از انجملہ آیت: وَبَدَا خَلْقَ الْإِنْسَانِ مِنْ طِينٍ (1) اور : هَلْ آتى عَلَى الْإِنْسَانِ حِيْنَ مِنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْئًا مَّنْ كُوْرًاo إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ أَمْهَاج - الآية (1) اور : أَلَمْ يَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَنِي تُمْلَى (۳) واللہ تعالیٰ اعلم اور انسان کب پیدا ہوا میری نظر سے نہ گزرا ۔ واللہ تعالیٰ اعلم صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله قاضی عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی ۱۶ رصفر المظفر ۱۴۰۱ھ (۱) سورة السجدة: (۲) سورة الدهر : ١ ٢ (۳) سورة القيامة : ٣٧