گیارہویں شریف کی شرعی حیثیت اور اسے رسم جاہلانہ کہنے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم
کرتے ہیں، محض ایک رسم ہے اس کی اتباع جاہلانہ طور پر کرتے ہیں، اس رسم کو عوام نے فرض و واجب کی طرح سمجھ رکھا ہے اور اکثروں کا اعتقاد ہے کہ گیارہویں کرنے سے سال بھر برکت رہتی ہے اور مصائب سے حفاظت ، ورنہ نقصان ہوتا ہے، یہ عقیدہ بالکل فاسد ہے، خود حضرت غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایسے عقیدے سے متنفر تھے، اس عقیدے اور عمل سے تائب ہونا ضروری ہے، نفع ونقصان کا مالک ایک اللہ وحدہ لاشریک ہے اور بس۔ گیارہویں شریف سے لوگوں کو نفرت بھی دلا رہے ہیں ۔ (1) ایسے امام کے متعلق شرعی فیصلہ کیا ہے؟ (۲) کیا ان کے پیچھے ہم نماز پڑھ سکتے ہیں؟ برائے کرم قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دے کر ہم لوگوں کیلئے ہدایت روشن کریں۔ فقط اہل جماعت مومن آباد مسجد محله باسن، (صوبہ کرناٹک)
الجواب: گیارہویں شریف بلا شبہ مستحب بلکہ مجموعہ مستحبات ہے کہ تلاوت قرآن و دعا و ایصال ثواب و اطعام طعام کا نام ہے، ان باتوں میں بھلا کون سی بات حرام و ناجائز ہے؟ اور جب فرد فردا کوئی بات ان میں حرام نہیں تو ان کا مجموعہ کیونکر حرام ہوگا ؟ امام غزالی قدس سرہ العزیز احیاء العلوم میں فرماتے ہیں: فان افراد المباحات اذا اجتمعت كان ذالک المجموع مباحا ومهما انضم مباح الى مباح لم يحرم اور جب مجموعہ امور خیر کا حرام نہیں بلکہ بلا شبہ محض خیر ہے تو اسے جاہلانہ رسم کہنا اور ٹھہرانا شرع مطہر پر افتراء بلکہ نئی شریعت گڑھنا ہے اور یہ کہنا کہ عوام نے اس کو فرض و واجب کی طرح سمجھ رکھا ہے، سفید جھوٹ ہے اور گیارہویں شریف کے بابت عوام کی عقیدت کو فاسد بتا نا محض خیال فاسد ہے جس پر شرع سے اصلاً کوئی دلیل نہیں، تجربہ شاہد ہے کہ جو لوگ سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی نیاز کرتے ہیں، عجیب برکات سے مالا مال ہوتے ہیں اور صدقہ و خیرات کے برکات تو خود حدیث سے ثابت ہیں اور گیارہویں بھی صدقہ کی ایک شکل ہے تو اس میں منفعت دینی ود نیوی بعطائے الہی ماننا کیوں فاسد ہو گیا؟ اور وہانی صاحب کا عام لوگوں کی طرح یہ کہنا کہ فلاں نے فائدہ پہنچایا، فلاں نے نقصان، کیوں شرک نہ ہوا ؟ و شخص گمراہ بے دین ہے، اس کے پیچھے نماز پڑھنانا جائز ہے۔ فتح القدیر میں ہے: ان الصلوة خلف اهل الاهواء لا تجوز ) واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله شب ۲۲ / رمضان المبارک ۱۴۰۴ھ صبح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی