عیسائی مشنری اسکول میں بچوں کی تعلیم اور اسے جائز کہنے والے پر حکمِ شرع
آپ کے پیش رو کرنا ضروری ہوا یعنی وہاں پر اس قسم کی زیادتی وغیرہ کرتے ہیں اور یہ بتایا جاتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام خدا کے بیٹے تھے اور سجدہ کرتے ہیں ایسے اسکول میں قرب و جوار کے مسلمان کے بچے بھی داخل ہیں اور مکمل طریقے پر اپنے ماحول کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کر رہے ہیں تو مر کہتا ہے اس میں تعلیم حاصل کرنا تمہارے مذہب اہلسنت و جماعت کے تحت غلط نہیں ہے، اور زید کہتا ہے کہ ہمارے مذہب کی رو سے بالکل غلط ہے۔ لہذا مہر بانی فرما کر اس مسئلہ میں ہم لوگوں کو صحیح راستہ بتا ئیں اور حدیث پاک لکھ کر کے ثابت کر کے روانہ فرمائیں، بینوا توجروا
(1) وہ اسکول عیسائیت کے مشن کا اسکول ہے، ظاہر ہے کہ اس میں مسلمان بچوں کو پڑھانا عیسائی بنانا ہے جو یہ کہتا ہے کہ مذہب اہل سنت و جماعت میں اسکول میں بچوں کو پڑھانا غلط نہیں ہے، شرع پر بہتان باندھنا ہے اور اس کا یہ جملہ ان افعال قبیحہ کے لئے رضا کی ظاہر دلیل ہے، اس شخص پر تو بہ لازم ہے اور تجدید ایمان بھی کرے، اور تجدید نکاح بھی جبکہ بیوی رکھتا ہو۔ والمولیٰ تعالیٰ اعلم