میلاد النبی کا جلوس، غیر مسلم کی صدارت اور خطبہ ثانی سے متعلق مسائل
فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۸ رشعبان المعظم ۱۳۹۶ھ میلادالنبی کا جلوس ہندؤں کے گھر لے جانا چاہئے یا نہیں؟ کیا ہندو کسی اسلامی جلسے کی صدارت کر سکتا ہے؟ قبلہ حضور مفتی اعظم ہند رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مزار مقدس پر میرا ” السلام علیکم" عرض فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی ! بعد از حضور مفتی اعظم ہند اختر رضا خاں صاحب از ہری مجھ خاکسار کا سلام مقبول فرمائیں۔ کیا فرماتے ہیں علمائے دین و شرع متین مسائل ذیل کے بارے میں کہ: (1) جب حضور مفتی اعظم ہند و حضور حامد رضا خاں میاں دونوں دوران جوانی تھے تو کیا حامد میاں نے مفتی اعظم ہند کو حقہ پینے کومنع فرمایا تھا؟ زید کہتا ہے کہ حقہ ہی کی بنا پر مدرسہ منظر مظہر بنے، مصطفی رضا خاں صاحب نے کہا کہ حقہ تو والد محترم بھی پیتے تھے تو حامد میاں نے فرمایا تو پھر آپ بھی اسی طرح پیو جیسا والد صاحب پیتے تھے ہر کش پر گلاب کے پانی سے کلا کرتے تھے۔ کیا زید کا یہ سب کچھ بیان صحیح ہے یا نہیں؟ (۲) زید کا کہنا ہے کہ میلادالنبی کا جلوس ہندو کے گھر لے جانا نہیں چاہئے جب کہ ہم سنتے ہیں کہ فلاں شہر میں میلادالنبی کا جلوس ہندو مسلم نے مل کر نکالا جبکہ ہندو اس میں پیسہ دے کر بھی حصہ لیتے ہیں۔ کیا نہیں لینا چاہئے؟ (۳) کیا ہند و کسی اسلامی یا میلادالنبی کے جلسہ میں وقتی لحاظ سے صدارت کر سکتا ہے یا نہیں؟ (۴) خطبہ ثانی کے آخر میں اللہ اکبر ہے تو اللہ اکبر پر خطبہ ختم ہو جاتا ہے۔ مگر ہمارے یہاں ایک امام نئے آئے ہیں اور وہ اپنے کو بریلوی بتاتے ہیں اور اللہ اکبر کے بعد میں ما سماعون پڑھتے ہیں جبکہ ہم نے آج تک ثمانی خطبہ کا آخر ما سماعون سے نہیں سنا۔ اللہ اکبر ہی سے آخر سنا۔ کیا فعل امام صاحب صحیح کرتے ہیں یا نہیں؟
الجواب: المستنتی : دوله جان رضوی پوسٹ آفس باز پور ضلع نینی تال، یو پی 262401 (1) زید کی باتیں غلط و باطل ولغو و بیہودہ ہیں ۔ تو بہ لازم ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) زید نے صحیح کہا غیر مسلم کی شرکت وہ بھی مذہبی امور میں کیونکر جائز ہو؟ بے ضرورت شرعی غیر مسلموں سے میل ہی کب جائز ہے؟ اور دینی امور میں ان کا پیسہ لینا منع ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) حرام، بدکام، بدانجام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) عادتا خطبہ ثانی کا اختتام ولذکر اللہ اکبر" پر ہوتا ہے مگر ای پر ختم کرنالازم نہیں ۔ دوسرے لفظ پر بھی ختم کر سکتے ہیں امام کس لفظ پر ختم کرتے ہیں؟ جو لفظ لکھا ہے، پڑھا نہیں گیا۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۵) ہاں داڑھی منڈانے اور حد شرع سے کم کرنے والے بھی شرعاً فاسق معلن ہیں یونہی ہر وہ شخص جو علانیہ کبیرہ گناہ کرے یا کسی صغیر و پر اصرار کرے، فاسق معلن ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم وعلمہ اتم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی ۶ ربیع الآخر ۱۴۰۲ھ