پیغمبر کا درجہ مانگنے کی شرعی حیثیت اور جمعہ کے خطبہ سے قبل وعظ کا طریقہ
...سکتے ہیں یا نہیں؟ چند لوگ ایسے ہیں جو تقریر پر اعتراض کرتے ہیں کہ لوگ سنت پڑھتے ہیں تقریر ہونے سے سنت میں خلل پڑتا ہے حالانکہ خطیب نے کئی بار بتلایا کہ تقریر سے پہلے سنت ادا کر لیا کریں اور جلد آنے کی کوشش کیا کریں لیکن کچھ لوگ تقریر کے وقت آتے ہیں اور نیت باندھ کر کھڑے ہو جاتے ہیں خطیب کیا کرے، تقریر نہیں ہوتی تو پہلے آنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے اور نماز کے بعد لوگ چلے جاتے ہیں ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟ جواب سے مشکور فرمائیں۔ والسلام خادم : محمد یونس ، خطیب جامع مسجد ، دلوه
الجواب: (۱) پیغمبر علیہ السلام کا درجہ مانگنا معاذ اللہ پیغمبر کے ساتھ مساوات چاہنا ہے اور یہ کفر ہے زید پر تو بہو تجدید ایمان لازم ہے اور بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے اور اس کے قول سے جو راضی ہیں ان کو بھی یہی لازم ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) وعظ کے بعد خطبہ شروع کرنے سے پہلے اتنا وقفہ رکھیں کہ لوگ سنتیں ادا کر لیں، اس کے بعد اذان کہی جائے ۔واللہ تعالیٰ اعلم صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۶ / جمادی الاخری ۱۴۰۲ھ قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی