دیوبندیوں کے پیچھے نماز، بچی کا نام مصباح القادری رکھنا اور بغیر پیٹ صاف کیے پرندہ پکانے کا حکم
حقانی کی خوب تعریف و تو قیر کرتا ہے، اس کی بڑائی بیان کرتا ہے اور یہ بھی زبان سے اقرار کرتا ہے کہ میرا ہاتھ پالن حقانی کے ساتھ ہے۔ عمرو کہتا ہے کہ وہ کافر ہے، مدلل جواب دیں۔ (۳) دیوبندی عالم کے پیچھے نماز جائز ہے یا نہیں؟ عمرو کا یہ قول ہیکہ وہ علماء جو دارالعلوم دیو بند سے فارغ ہیں ان کے پیچھے نماز جائز نہیں اور عمرو یہ بھی کہتا ہے علمائے دیو بند کا فر ہیں ۔ حضور کرم فرما ئیں اور مدلل جواب دیں تا کہ سمجھنے میں آسانی ہو۔ نوٹ : حضور سے استدعاء ہے کہ دیو بندیوں کی چند نشانیاں بھی بتلانے کی زحمت فرمائیں۔ (۴) زید کے گھر لڑکی پیدا ہوئی ہے اس کی یہ تمنا ہے کہ میں اپنی لڑکی کے نام کے ساتھ قادری رکھوں لہذا زید نے اپنی لڑکی کا نام مصباح القادری رکھا ہے عمر کہتا ہے کہ لڑکے کا نام ہے لہذا یہ نام مصباح القادری رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز نہیں تو حضور ہی کرم فرما کر ایک یا دو نام ایسا مرحمت فرمائیں جس کے آخر میں قادری ہو۔ (۵) زید کہتا ہے کہ مرغا مرغی یا کسی قسم کی کوئی چڑیا ذبح کر کے اس کا پنکھ اتار کر بغیر پیٹ چیرے وبغیر پیٹ کے اندرکی گندگی نکالے پکا دیا جاتا ہے توحرام ہوجاتا ہے۔ کیا زید کا قول صیح و درست ہے؟ مستفتی: عبدالمالک قادری رضوی نوری غفرله محله مرزا خان چوک پوسٹ لہیر یا سرائے ضلع دربھنگہ بہار
الجواب: (۱) زید بے قید غلط کہتا ہے اور اس کا یہ کہنا کہ ”بریلوی شرک کا کام کرتے ہیں، محض بہتان و افترا ہے بلکہ قرآن وحدیث جس کے جواز پر متواتر ہیں اس نے شرک کہہ کر اس شرک کی نوبت معاذ اللہ خدا اور رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم تک پہونچائی ، اولیائے کرام سے استعانت حقیقہ یہ اللہ ہی سے استعانت ہے وہ محض دیگر اسباب کی طرح واسطہ و وسیلہ ہیں اور وسیلہ بنانا بلا شبہ جائز بلکہ قرآن عظیم کا حکم اور سلف صالحین اولین کی سنت ماضیہ مستمرہ ہے۔ اللہ جل و علا فرماتا ہے: يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيْلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (1) سورة المائده:۳۵ عرض کیا: نیز فرماتا ہے: أُولَبِكَ الَّذِينَ يَدْعُونَ يَبْتَغُونَ إِلى رَبِّهِمُ الْوَسِيْلَةَ أَيُّهُمْ أَقْرَبُ - الآية () نیز قرآن عظیم میں فرماتا ہے کہ سکند رذوالقرنین نے فرمایا: فَاعِيْنُونِي بِقُوَّة (۲) اپنی قوت سے میری مدد کرو۔ نیز قرآن کریم میں ہے آصف بن برخیا رضی اللہ تعالی عنہ نے حضرت سلیمان علیہ السلام سے أنَا آتِيكَ بِهِ قَبْلَ أَنْ يَرْتَدَّ إِلَيْكَ طَرْفُكَ (۳) یعنی جب تخت بلقیس کو سلیمان علیہ السلام نے اپنی مجلس میں حاضر د یکھنا چاہا آپ نے فرما یا کون اسے حاضر کرے گا؟ ایک جن بولا آپ کی مجلس برخاست ہونے سے پہلے حاضر کر دونگا، آصف بن برخیانے عرض کی کہ آپ کی پلک جھپکنے سے پہلے حاضر کر دونگا۔ اس آیت کریمہ سے اعانت واستعانت دونوں ثابت واللہ الحمد ۔ احادیث کریمہ کی تفصیل برکات الامداد میں ملاحظہ ہو۔ لیکن یہاں شاہ ولی اللہ وشاہ عبد العزیز صاحبان کو اور خود امام الطائفہ اسمعیل دہلوی کو سنتے چلئے ، اول الذکر قصیدہ ہمزیہ میں فرماتے ہیں: ينادي ضارعالخضوع قلب وذل وابتهال والتجاء رسول الله يا خير البرايا نوالك ابتغی یوم القضاء (۴) انہیں شاہ صاحب نے ہمعات میں حدیث نفس کا یوں علاج بتایا: بارواح طیبہ مشائخ متوجه شد، و برائے ایشاں فاتحہ خواند یا بزیارت قبر ایشان رود از آنجا انجذاب در یوزه کند - (۵) انہیں شاہ صاحب نے ایک رباعی لکھی : آنانکه زاو ناس بہمی جستند بالجثه انوار مقدم پیوستند فیض قدس از همت ایشاں میجو - دروازه فیض قدس ایشان هستند (1) شاہ عبد العزیز صاحب تفسیر عزیزی میں فرماتے ہیں : بعض خواص اولیاء را کہ جارجہ تکمیل وارشاد بنی نوع خود گردانند دریں حالت تصرف در دنیا داده و استغراق آنها بجہت کمال وسعت مدارک آنها مانع توجہ بائیں سمت نمی گردد ۔ (۲) اسمعیل دہلوی نے صراط مستقیم میں لکھا ہے : بالجملہ ائمہ ایں طریق واکا برایں فریق که در زمرہ ملائکہ ہدایۃ الامر که در تد بیر امور از جانب ملاً اعلی فہم شده در اجرائے آں می کوشند معدودہ اند پس احوال این کرام براحوال ملائکه عظام قیاس باید کرد (۳) اب زید انہیں مشرک بتائے اور پھر اپنی جماعت کی خیر منائے ۔ واللہ تعالی اعلم (۲) قاری طیب دیو بندی ہے اور پالن حقانی بھی دیوبندیوں کا آدمی ہے اور اس کے وہی عقائد ہیں جوان دیو بندیوں کے ہیں اور دیو بندیوں پر اہانت خدا اور سول کی وجہ سے حکم کفر علماے حرمین نے دیا ہے پھر بعض دیو بندیوں نے پالن حقانی کو کافر کہا ہے بکر جو پالن حقانی کا ہمنوا ہے اگر اس کے کفریات پر مطلع ہے تو وہ بھی کافر ہے۔ واللہ تعالی اعلم (۳) جائز نہیں، کہ وہ کافر ہیں۔ فتح القدیر میں ہے: ان الصلاة خلف اهل الاهواء لا تجوز (۴) واللہ تعالی اعلم (۴) مصباح القادری نام جائز ہے۔ واللہ تعالی اعلم (۵) اس طرح پکانے سے اندر کی نجاست کا اثر گوشت میں سرایت کر جاتا ہے جس سے اس گوشت کا فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله کھانا، ناجائز وحرام ہے۔ واللہ تعالی اعلم صبح الجواب والمولى تعالی اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی