مردے کی چار پائی چالیس قدم الٹی کھینچنے سے گناہ معاف ہونے کی جاہلانہ رسم کی حقیقت
۹/ جمادی الاول / ۱۳۸۹ھ مردے کی چار پائی ۴۰، قدم الٹی کھینچ لینے سے کیا آدھے گناہ معاف ہو جاتے ہیں! پیر طریقت حضرت مفتی صاحب قبلہ، خیریت طرفین ،سلام مسنون ! بعد ادائے آداب و قدمبوسی کے عرض خدمت یہ ہے کہ بفضلہ تعالیٰ خیریت سے ہوں دیگر معروض ہے کہ میری آپ سے گزارش ہے کہ آپ کوئی چیز پڑھنے کی اجازت فرمائیں کیونکہ مجھے بے حد شوق ہے۔ آپ ہم لوگوں کے لئے دعا فرئیں اور حضرت اس وقت میں بہت پریشان ہوں لہذا آپ میرے لئے دعا کریں اور کوئی دعا لکھ کر روانہ کریں تا کہ میرا کاروبار ہمیشہ چلتا رہے اور میرے بچوں کے لئے دعائیں کریں اور میں اپنے بچوں کو آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں آپ قبول فرما ئیں اور آپ میرے پڑھنے کی دعائیں لکھ دیں تاکہ ہم اس کو ہمیشہ پڑھا کریں اور کوئی نقش لکھ دیں اور روانہ کر دیں تا کہ میرا کاروبار چلا کرے میں حضرت بہت پریشان رہتا ہوں آپ پروردگار سے دعا کریں کہ میں کامیاب ہو جاؤں اور میرا ایک بھائی ہے جس کا نام محمد عاصم ہے وہ دو سال کا ہے لیکن وہ بیٹھنے، اٹھنے سے مجبور ہے آپ دعا کریں وہ اچھا ہو جائے ۔ اور حضرت اس خط میں مسئلہ لکھ دینگے کیونکہ یہاں پر مسئلہ کوئی حل نہیں کر پاتا وہ مسئلہ یہ ہے کہ: زید مسلمان ہے لیکن کسی نے اسے نماز، روزہ وعیدین کی نماز وغیرہ وغیرہ پڑھتے ہوئے نہیں دیکھا ہے اور وہ مر گیا ہے لہذا لوگ کہتے ہیں کہ اس کی چار پائی ۴۰ قدم اٹی کھینچ لی جائے تو اس کے گناہ آدھے معاف ہو جاتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ حضور سرور کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی
الجواب: پوسٹ بلرامپور، ڈاکخانہ بھگوتی گنج (مسجد کے پاس نیاز احمد کو ملے) یہ بات غلط مشہور ہے اس پر اعتقاد جائز نہیں۔ واللہ تعالی اعلم يَا غَنِئُ يَا رَزَّاقُ يَا فَتَاحَ، يَا بَاسِطُ ، ۷۲ / بار اول آخر درود شریف کے ساتھ بعد نماز عشاء یا بعد فجر پڑھا کریں۔ مولائے کریم پریشانیوں سے نجات دے۔ بچوں کا نام و پتہ لکھ کر بھیج دیں تاکہ شجرے بھیج دئے جائیں۔ والسلام فقیر محمد اختر رضا خاں صاحب از هری قادری غفرلہ شب ۲۲ ربیع الآخر ۱۴۰۲ھ