وہابیوں سے میل جول اور ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم
(۵) جو شخص و بابی عقائد رکھتا ہو تو اس شخص کو سلام کرنا چاہئے یا نہیں؟ اور وہابی کے گھر کا کھانا کھانا چاہئے یا نہیں ؟ جو سنی شخص وہابی کے پیچھے یہ کہہ کر نماز پڑھ لیتا ہے کہ میاں نماز ہی تو پڑھنا ہے یہ لوگ بھی نماز ہی پڑھتے ہیں ویسے ہی ہم بھی پڑھ لیتے ہیں کیوں یہ مقتدی علم دار تو ہیں نہیں، ایسی نماز کے متعلق بھی صحیح جواب دیں۔
غیر اللہ کو شرک بتانا، فاتحہ نیاز کا انکار کرنا وغیرہ باتیں سب وہابیہ میں مشترک ہیں فرق اتنا ہے کہ دیو بندی حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی صریح تو ہین کے بھی مرتکب ہیں، ان کے وہابی ہونے کے ثبوت کے لئے یہ کافی ہے کہ رشید احمد گنگوہی نے بیان کیا ہے کہ محمد ابن عبد الوہاب (مجدی ) کے مقتدیوں کو وہابی کہتے ہیں ان کے عقائد عمدہ تھے۔ (۱) وہابی مجدی کے عقائد کو عمد ہ بتایا ہے دیکھو فتاوی رشید یہ مصنفہ رشید احمد گنگوہی ۔ اور یہ محمد بن عبد الوہاب نجدی وہی ہے جس نے حرمین شریفین کے مسلمانوں کو مشرک وبت پرست ٹھہرا کر ان کے مال و جان کو مباح قراردیا اور کتاب التوحید میں صاف لکھا کہ : ”ان عامة مسلم زمننا مشركون“ بلکہ خود اس کے بھائی علامہ سلیمان بن عبد الوہاب نجدی نے اس سے نقل کیا کہ وہ لکھتا تھا کہ میرے مشائخ بھی ۶۰۰ / تک سب کافر ہیں کذا فی الصواعق الالهية في الرد على الوهابية للشيخ سليمان بن عبدالوهاب نجدی نیز ردالمحتار علامہ شامی میں ہے: كما وقع في زماننا في اتباع عبد الوهاب الذين خرجو امن نجد وتغلبوا على الحرمين وكانوا ينتحلون مذهب الحنابلة لكنهم اعتقدوا انهم هم المسلمون وان من خالف اعتقادهم مشرکون و استباحوا بذالک قتل اهل السنة - الخ (۲) اسی کی ”کتاب التوحید کا ترجمہ اسمعیل دہلوی نے کیا اور اسی کی طرح اس نے بھی تمام امت مسلمہ کو کافر و مشرک بنایا یہی وجہ ہے کہ ان وہابیہ نے ہم سنیوں کا نام قبر پرست رکھا ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) نہیں جب کہ وقت اتنا قلیل ہو کہ فرض ہی کی گنجائش ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) نماز ہوگئی۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۵) وہابی سے سلام و کلام میل جول سب حرام ہے اور نماز اس کے پیچھے پڑھنا بہت سخت ہے پڑھنے والے پر تو بہ لازم و تجدید ایمان لازم ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں قادری از هری غفرلہ الجواب صحیح واللہ تعالی اعلم الجواب صحیح واللہ تعالی اعلم فقیر مصطفی رضا نوری تحسین رضا غفرلہ صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی