پرورش کی استطاعت نہ ہونے پر اولاد کی پیدائش روکنے کا شرعی حکم
(۳) ایک شخص کی سات اولاد ہیں وہ سمجھتا ہے کہ اگر اسے اور اولاد ہوئی تو وہ انکی پرورش اچھے ڈھنگ سے نہیں کر سکے گا۔ ایسے شخص کے لئے مزید اولاد کی پیدائش کو روکنے کیلئے کوئی طریقہ استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں؟ مفصل فتوی تحریر کریں اور شکریہ کا موقع عنایت کریں۔ فقط والسلام المستفتی : طفیل احمد کیراف جولی بکسر مقام برسا چوک پوسٹ بھر کنڈابازار ضلع ہزاری باغ (بہار)
الجواب: زید غلط کہتا ہے حضور علیہ الصلاۃ و السلام پر درود بھیج کر دیگر بزرگان دین پر بلکہ تمام مسلمین و مسلمات پر نبی علیہ السلام کی تبعیت میں درود بھیجنا با تفاق علماء جائز ہے۔ (1) تنویر الابصار میں ہے: ولا يصلى على غير الانبياء ولا على غير الملائكة الابطريق التبع اس نے یہ بھی غلط خیال کیا کہ حضور علیہ الصلاۃ والسلام سے فریاد کرنا نا جائز ہے، اللہ تعالی نے تنویر الابصار مع الدر المختار، کتاب الخنثی باب مسائل شتی ، ج ۱۰، ص ۴۸۳ ، دار الكتب العلمية، بيروت انہیں ہمارا فریا درس بنایا اور ہمیں انکا در کرم فریاد کرنے کو بتایا: بِالْمُؤْمِنِينَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ )) وقال تعالى : وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاءُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُوْلُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَابَّارَ حِيا (۲) یعنی سرکار ابد قرار علیہ السلام مسلمانوں پر خاص رحمت و رافت والے ہیں اور اے محبوب جب یہ لوگ اپنی جانوں پر ظلم کریں تمہارے پاس حاضر ہو کر اللہ سے مغفرت چاہیں اور رسول ان کیلئے مغفرت طلب فرمائیں تو اللہ کو تو بہ قبول فرمانے والا رحیم پائیں گے پھر سر کار تو سر کار ہیں سرکار کے غلام ایسے ہیں کہ امت کی نصرت کا سبب ہیں ۔ سر کار فرماتے ہیں: انما تنصر هذه الامة بضعفائها بدعواتهم وصلاتهم واخلاصهم (۳) یہ امت اپنے کمزوروں سے مدد پائیگی ان کی دعاو نماز اور اخلاص سے۔ زید کا یہ عقیدہ سخت منافی سنیت ہے اس سے تو بہ کرے اور تجدید ایمان بھی کرے اور بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم اور اعلیٰ حضرت قدس سرہ کا سلام بہت موزوں ہے اور اسکا قول مہمل ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) یہ دونوں شعر سخت کفری ہیں ، حضرت علاء الحق پنڈوی علیہ الرحمہ کی طرف پہلے شعر کو بے ثبوت شرعی منسوب کرنا حرام ہے اور ان اشعار کا پڑھنا مطلقا حرام، کفر انجام ہے، بکر اگر واقعی ہوشمند ہے تو اس پر تو بہ وتجدید ایمان فرض ہے اور بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) نسبندی حرام ہے جسکی تفصیل ہمارے مطبوعہ فتویٰ میں ہے اور ایسی جائز دوا کا استعمال جائز ہے (1) سورة التوبة: ١٢٨ (۲) سورة النساء:۶۴ (۳) کنز العمال، حدیث نمبر ۲۰۱۴، ج ۳، باب الحرف الراء كتاب الاخلاق ، مطبع دار الكتب العلمية بيروت جس سے عارضی طور پر استقرار حمل نہ ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۵ رذی الحجہ ۱۴۰۴ھ صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی