جو رام کرشن اور رسول پاک دونوں کو مانے اس کا حکم
سید حضور علی چار باغ بازار محلہ ٹیلہ شیو پور کلاں ضلع مرینہ مدھیہ پردیش۔ جناب والا ! سلام مسنون علمائے دین مندرجہ باتوں پر شریعت کے مطابق کیا فتویٰ ارسال فرماتے ہیں ایک شخص جس کا نام نور بیگ ولد رسول بیگ محلہ ٹیلہ شیو پور کلاں ضلع مرینہ مدھیہ پردیش کا باشندہ ہے اس شخص نے شیو پور کلاں کی (Court) میں مندرجہ ذیل بیان دیا ہے اس پر علمائے دین کی کیا رائے ہے۔؟ نور بیگ ولد رسول بیگ محله نیلہ شیو پو ر کلاں مدھیہ پردیش کوئی مذہب نہیں مانتا رام کرشن و محمد رسول اللہ کو سب کو مانتا ہوں انور بیگ نام کا شخص بد مذہب کمیونسٹ پارٹی میں کام کرتا ہے اور اس کا ممبر
الجواب:سوال زید وعمر وغیرہ فرضی نام سے کرنا چاہیے کہ یہی ادب سوال ہے۔المستفتی بمقصود الزواجر میں ہے: ،، وو و الافضل ان يبهمه (1) بر تقدیر صدق سوال جو خط کشیدہ کلمات کہے وہ اقراری بے دین ہے اس سے احتراز فرض ہے۔ تو بہ صحیحہ و تجدید ایمان اور بیوی والا ہو تو تجدید نکاح اس پر فرض ہے۔ ورنہ ہر واقف حال مسلم اس سے دور رہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم