داڑھی کی اہانت شعار اسلام کی اہانت ہے، ڈارھی کو خنزیر کی پونچھ کہنے والا کا فر ہے!
۲۳ رشوال المکرم ۱۳۹۶ھ داڑھی کی اہانت شعار اسلام کی اہانت ہے، ڈارھی کو خنزیر کی پونچھ کہنے والا کا فر ہے! علمائے دین معظم و مکرم دام ظلکم بعد سلام کے گذارش ہے کہ میکو سانتی اور گوئے سانتی دونوں بھائیوں نے آپس میں لڑائی کی تو گوئے نے میکو کو کہا داڑھی نہیں خنزیر کی پونچھ جو تم نے رکھا رکھی ہے۔ تو اس بات کو مسلمانوں نے سنا تو آپ کے پاس پر چہ بھیج رہے ہیں۔ اس پر جو کم ہو فتوی دیں بڑی مہربانی ہوگی۔ المستفتی خلیل احمد مقام بردھی پوسٹ کھیری گھاٹ ضلع بہر ایچ یونی
الجواب: مسئول عنہ کا نام ظاہر کرنا نہ چاہیے تھا بلکہ زید و عمرو وغیرہ فرضی ناموں سے سوال کرنا چاہیے تھا۔ دوسری بات یہ ہے کہ یہ دونوں اسلامی نام نہیں ہیں بلکہ ہندوؤں کے نام معلوم ہوتے ہیں۔ان دونوں کو لازم ہے کہ مسلمانوں جیسے نام رکھیں۔ پھر بر تقدیر صدق سوال اگر یہ واقعہ ہے کہ اس شخص نے مسلمان کی داڑھی کو خنزیر کی پونچھ کہا تو اس نے سنت سرکار علیہ الصلوۃ والسلام وشعار اسلام کی سخت تو ہین کی اور سخت کلمہ کفر بولا اس پر فرض ہے کہ تو بہ وتجدید ایمان کرے اور بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے بزاز یہ میں ہے: ’’اذا استخف بسنة او حديث من احادیثہ علیہ السلام کفر ) واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں قادری از هری غفرلہ القوی ۲۱ رذی الحجہ ۱۴۰۴ھ