شریعت کا انکار کرنے اور برادری کے جرمانہ کے طور پر کھانا کھانے کا شرعی حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ: (1) اس گاؤں میں شادی بیاہ کے موقع پر اس شخص سے جس کے یہاں شادی ہوئی ہے خدا نخواستہ اگر اس سے کوئی گناہ ہوتا ہے تو پنچایت کر کے ساری برادری جرمانہ کے طور پر بھات کے نام سے کھانا کھاتی ہے۔اب بھات دینے والا چاہے غریب سے غریب ہی کیوں نہ ہو وہ گھر کی جائداد فروخت کر کے یا گروی رکھ کے برادری کو بہر صورت کھانا کھلائے۔ دریں صورت ایسا کھانا کھانے یا کھلانے میں از روئے شرع کیا حکم ہے۔ (۲) اگر کسی معاملے کا از روئے شریعت مطہرہ تصفیہ ہو گیا اور ایک سال بعد زید یا زید کے ساتھی یہ کہیں کہ امسال ” شریعت نہیں مانی جائے گی اپنے برادرانہ طریقے پر معاملات حل کیے جائیں گئے۔ ( العیاذ باللہ تعالیٰ ) اور بکر وعمر ووغیرہ کا قول ہے کہ ہم شرع شریف کے حکم کے مطابق عمل کریں گے تو دریافت طلب یہ امر ہے کہ ہر گروہ پر شریعت مطہرہ کے کیا احکام نافذ ہوتے ہیں اور قانون شریعت کا انکار کرنے والے کے ساتھ دیگر حضرات کون سا سلوک روا رکھیں ؟ آگاہی بخشیں۔
مسئله - ۲۸۳ فقیر محمد اختر رضا خاں قادری از هری غفرله امسال شریعت نہیں مانی جائیگی یہ جملہ بہت سخت ملعونہ ہے، بے ثبوت شرعی گناہ کی نسبت کسی مسلم کی طرف جائز نہیں۔ تعزیر بالمال حرام ہے! کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ: (1) اس گاؤں میں شادی بیاہ کے موقع پر اس شخص سے جس کے یہاں شادی ہوئی ہے خدا نخواستہ اگر اس سے کوئی گناہ ہوتا ہے تو پنچایت کر کے ساری برادری جرمانہ کے طور پر بھات کے نام سے کھانا کھاتی ہے۔اب بھات دینے والا چاہے غریب سے غریب ہی کیوں نہ ہو وہ گھر کی جائداد فروخت کر کے یا گروی رکھ کے برادری کو بہر صورت کھانا کھلائے۔ دریں صورت ایسا کھانا کھانے یا کھلانے میں از روئے شرع کیا حکم ہے۔ (۲) اگر کسی معاملے کا از روئے شریعت مطہرہ تصفیہ ہو گیا اور ایک سال بعد زید یا زید کے ساتھی یہ کہیں کہ امسال ” شریعت نہیں مانی جائے گی اپنے برادرانہ طریقے پر معاملات حل کیے جائیں گئے۔ ( العیاذ باللہ تعالیٰ ) اور بکر وعمر ووغیرہ کا قول ہے کہ ہم شرع شریف کے حکم کے مطابق عمل کریں گے تو دریافت طلب یہ امر ہے کہ ہر گروہ پر شریعت مطہرہ کے کیا احکام نافذ ہوتے ہیں اور قانون شریعت کا انکار کرنے والے کے ساتھ دیگر حضرات کون سا سلوک روا رکھیں ؟ آگاہی بخشیں۔ (۳) زید و بکر دونوں کپڑوں کی تجارت کا کام کرتے ہیں کسی موضع میں کسی برہمن کا بیل چوری ہو گیا برہمن سے زید نے کہا بکر نے بیل چوری کیا ہے جب کہ بکر اس فعل مذموم سے قطعی طور پر بے خبر ہے۔ ایسا الزام لگانے والا کیسا ہے جب کہ جان و مال کا خطرہ لاحق ہو گیا ہو۔ برائے کرم جواب جلد سے جلد عنایت فرمائیں۔ المستفتی: عبد الاحد رضوی ضلع بستی ، اتر پردیش الجواب: (1) یہ تعزیر مالی کی صورت ہے جو منسوخ ہوگئی اور منسوخ پر عمل حرام ہے کمافی الدر المختار۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) یہ جملہ کہ امسال شریعت نہیں مانی جائے گی بہت سخت ملعونہ ہے جس سے شریعت کا انکار متبادر ہے۔ علمائے کرام نے اس جملے پر کہ میں مطابق رسم پر کام کرتا ہوں نہ کہ مطابق شرع حکم تکفیر قائل فرمایا۔ پھر یہ کہ نہ مانی جائے گی اس سے بڑھ کر ہے۔ عالمگیری میں ہے: د من برسم کار می کنم نه بشرع یکفر عند بعض المشائخ‘(۱) لہذا قائل پر تو بہ لا زم اور تجدید ایمان بھی کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) بے ثبوت شرعی کسی مسلم کی طرف کسی گناہ کی نسبت جائز نہیں ۔ شرح فقہ اکبر میں ہے: لا يجوز نسبة مسلم الى كبيرة من غير تحقيق (۲) لہذا بر تقدیر صدق سوال زید پر تو بہ لازم ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں قادری از هری غفرله