اللہ تعالیٰ کے لیے بھگوان کا لفظ استعمال کرنے کا حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مندرجہ ذیل اشعار کے متعلق جسے ایک مسلم شاعر نے حکومت نیپال کو للکارتے ہوئے قلمبند کیا ہے۔ ہم پہ الزام بغاوت کا لگانے والے دیش کی شانتی مٹی میں ملانے والے تاج شاہی کی ہمیں دھاک دکھانے والے اپنی شکتی کا در پیوگ کرانے والے ہم کو دنیا سے مٹانا کوئی آسان نہیں ۔ تو بھی مٹی کا ایک انسان ہے بھگوان نہیں شریعت مطہرہ کے آئینے میں مفصل جواب سے مطلع فرمائیں المستفتی: ڈاکٹر وسیع مکرانی کیراف ساہو میڈیکل اسٹور پوسٹ کہولی با زاروا یا بھوت ہی ضلع سیتا مڑھی بہار
الجواب: وہ نام جسے شاعر نے اللہ تعالیٰ کے لیے استعمال کیا کفار اپنے معبود باطل کے لیے بولتے ہیں۔ شاعر کا اس کفری نام کو خدا کے لیے استعمال کرنا کفر ہے۔ اس پر لازم ہے کہ تو بہ وتجدید ایمان کرے۔ اور بیوی رکھتا ہوتو تجدید نکاح بھی کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں قادری از هری غفرلہ القوی ۲ ؍رجب المرجب ۱۴۰۰ھ صح الجواب۔ واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی