نماز میں سورتوں کی ترتیب، لمبائی اور مسجد کے قدیم سامان کی فروخت کا شرعی حکم
(۳) سورہ ناس میں سورہ فلق سے زیادہ حرف ہے ( نقل نظامی قرآن شریف ) اب سورہ فلق کے بعد پورا سورہ ناس نماز میں پڑھنے سے واجب ترک ہوگا یا نہیں ؟ اگر واجب ترک نہ ہو تو کیوں نہیں؟ نماز میں ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد ایک ہی سورہ پڑھنا کیسا ہے؟ (۴) مسجد کے وضو کا برتن ٹین کا بنایا ہوا ٹوٹ گیا ہے۔ میٹھن پھوٹا ہو گیا ہے۔ پرانی مسجد کا ساز وسامان اینٹ وغیرہ اسی مسجد میں لگانے کیلئے بیچنا درست ہے یا نہیں؟
الجواب: المستفتی محمد قمر الدین، کھلا ہوسٹ اثر لکھی پور ضلع مالد و چینم گال (1) وہ شخص جاہل مسخرہ شیطان ہے اور اس کے وہ بول سخت کفری بول ہیں ان پر کان دھر ناروا نہیں اور اس کی صحبت سے سخت پر ہیز لازم ہے واللہ تعالیٰ اعلم (۲) ٹھیک ہوا۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) دوسری رکعت کا پہلی سے زیادہ لمبا ہونا مکروہ وخلات سنت ہے مگر یہ حکم اس صورت میں ہے جبکہ بہت زیادہ لمبی کر دے اور تھوڑی زیادت میں حرج نہیں اور ایک ہی سورت پڑھنا کچھ مضایقہ نہیں رکھتا جبکہ اسی کے معین ہونے کا اعتقاد نہ رکھتا ہو، اور عادت نہ بنالے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) درست ہے واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۲۱ ؍ ربیع الاول ۱۴۰۴ھ