مجھے مسجد سے نفرت ہے چاہے آپ مجھے بدعتی کہیں قائل پر کیا حکم ہوگا؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ : زید ایک آدمی ہے کہ بکر مسجد کے چندہ کے سلسلہ میں زید کے پاس پہنچا کہ مسجد کے کام کے لئے چندہ ہو رہا ہے آپ سے جو بھی ہو سکے عنایت کریں تو زید نے جواب دیا کہ مجھے تو مسجد سے نفرت ہے چاہے آپ مجھ کو بدعتی کہیں یا کچھ کہیں لیکن مجھے تو مسجد سے نفرت ہے تو ایسے شخص کے لیے کیا حکم ہے جواب عنایت کر کے شکریہ کا موقع دیں ۔ فقط والسلام امستانی : محمد میاں رضوی ، محلہ قرولان بہاری پور بریلی
الجواب: زید بے قید بہت بد نہایت سخت کلمہ ملعونہ زبان بے لگام سے نکالا اس پر واجب ہے کہ فوراً تو بہ و تجدید ایمان کرے نیز تجدید نکاح کرے اگر بیوی والا ہو ورنہ مسلمانوں پر فرض ہے کہ اسے چھوڑ دیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں قادری از هری غفرلہ الجواب صحیح والعجیب مشاب۔ واللہ تعالی اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی ۲ شعبان المعظم