امام مسجد کو قربانی کی کھال اور فطرہ دینے کے شرائط
سوال
(11) ہمارے علاقہ میں ایسا قاعدہ ہے کہ قربانی کی کھال فطرہ کا غلہ یا قیمت امام صاحب کو دیتے ہیں ۔ اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
(11) قربانی کی کھال یا قیمت دینا مطلقاً جائز ہے۔ اور فطرہ و زکوۃ دینا بھی جائز جبکہ امام ، مالک نصاب نہ ہو ورنہ انہیں فطرہ وزکوۃ دینا جائز نہیں۔ نہ انہیں دئے سے زکوۃ وفطرہ ادا ہو۔ ان چیزوں کا دینا اس وقت جائز ہے جب کہ یہ چیزیں تنخواہ میں نہ دی جائیں ورنہ جائز نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۱ · صفحہ ۳۳۳–۳۳۷
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
نمازِ فجر کی سنتیں فوت ہونے پر ان کی قضا کا وقت
باب: کتاب العقائد
رخصتی سے قبل طلاق دینے کا حکم اور شرعی جواز
باب: کتاب العقائد
مسجد میں ایک جمعہ چھوٹ جانے پر دوبارہ نمازِ جمعہ کا حکم
باب: کتاب العقائد
ظالم شوہر کا عورت کو لٹکا کر رکھنا اور نان و نفقہ نہ دینا
باب: کتاب العقائد
واقعہ جنگِ احد میں صحابہ سے مشورہ اور تدریجی علومِ غیبیہ
باب: کتاب العقائد