خود کو امام مہدی کہنا اور قرآن و ہنومان چالیسہ ایک ساتھ دفن کرنے کا حکم
خود کو امام مہدی کہنا اور تمام نبیوں کا امام کہنا کیسا؟ قرآن اور ہنومان چالیسہ کو ساتھ ملا کر دفن کرنا کیسا؟ زید جو کہ مسجد کا صدر ہے اور اپنے بھتیجے کے آسیب کو دور کرنے کے لئے ایک شخص کو بلا یا جسے کچھ لوگ بزرگ سمجھتے ہیں اور مرید بھی ہوئے ہیں اور یہ پاکھنڈی اپنے کو امام مہدی بھی کہتا ہے اور تمام انبیاء کرام کی امامت بھی کی ہے، ایسا بھی کہتا ہے۔ تو اس نے زید کو حکم دیا کہ مسجد سے ایک قرآن پاک چرا کر لا کر دو ہم بلا کو دور کر دیں گے لیکن زید قرآن پاک کو نہ چرا کر گھر سے لا کر دیا تو اس پاکھنڈی نے قرآن پاک کو غیر مذہب کی کتاب ”ہنومان چالیس کے ساتھ ملا کر سر کے چکر لیا اور کہیں جا کر دونوں کو ایک ساتھ دفن کر دیا۔ ایسے پاکھنڈی کے لئے کیا حکم ہے؟ تفصیل کے ساتھ جواب فرمائیں اس کے گواہ کے لئے زید کے حقیقی بھتیجے کے ساتھ دو شخص اور بھی ہیں ۔ المستفتی : عرفان احمد خاں، کواٹر نمبر 19-B-5، او بر اضلع مرزا پور
الجواب: و شخص گنہ گار مستوجب نار مفتری ہے اور اس کا دو فصل بہت سخت حرام کفر انجام ہے جو سوال میں درج ہوا۔ اس پر تو بہ و تجدید ایمان فرض ہے اور بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے جب تک تو بہ وتجدید ایمان وغیرہ نہ کر لے ہر واقف حال مسلم اسے چھوڑ دے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ