امت محمد سے باہر ہو جانے کی قسم کھانا اور اس کا حکم
۳/ذیقعدہ ۱۴۰۳ھ یہاں ایک شخص محمد جعفر خاں اور اس کی بیوی میں آپس میں جھگڑا ہوا دونوں جھگڑا میں بہت لڑے،جعفر خاں نے اپنی بیوی سے کہا کہ ہم تم کو خدا کے گھر تک نہیں رکھیں گے اور ہم اگر تم کو رکھیں تو امت محمد سے باہر ہو جائیں، یعنی ہم تم سے کوئی تعلقات نہیں رکھیں گے۔ پھر محمد جعفر خاں نے اسی بیوی سے تعلقات کر لیا اور تعلقات کے بعد بچہ پیدا ہوا اور بچہ ابھی تک بدستور زندہ ہے۔ اب بچہ یا عورت کے بارے میں کیا فرماتے ہیں۔ یعنی مکمل جواب سے مطلع فرمائیں۔ عین نوازش ہوگی ۔ فقط محمد شفیع خاں
الجواب: یہ کلمہ امت محمد سے باہر ہو جا ئیں بہت سخت ہے۔ عہد توڑنے کی صورت میں تو بہ وتجدید ایمان و تجدید نکاح لازم ہے۔ والمولی تعالی اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب ۔ والمولیٰ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی دار الافتاء منظر اسلام، محلہ سوداگران، بریلی شریف