ہم اس دور کے یزید ، کافر ہیں کہنا کیسا؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و شرع متین اس مسئلہ میں کہ: زید اور بکر دونوں بھائی ہیں۔ آپس میں جھگڑا ہوا اور غصہ میں زید نے بکر سے کہا کہ تمہارا کام کافروں جیسا ہے، یزیدیوں جیسا ہے۔ اس پر بکر نے کہا کہ ہاں ہم اس دور کے یزید ہیں اور ہم کافر ہیں۔ بعد میں جب غصہ فرار ہوا تو بکر کو احساس ہوا کہ مجھ سے غلطی ہوئی۔ زید کے غصہ دلانے پر ہمیں ایسا نہیں کہنا چاہئے تھا۔ اب ایسی صورت میں شریعت کا حکم زید اور بکر کے لئے کیا ہے؟ مطلع فرمایا جائے ۔ لمستفتی: غلام جیلانی
الجواب: معرفت نورانی بکڈ ہو، جی ۔ ۔ ڈیلی مارکیٹ في الواقع اگر بکر نے خط کشیدہ جملہ بہ نیت اقرار کہا یا اس وقت کچھ نیت نہ تھی تو اس پر تو بہ وتجدید ایمان لازم ہے اور بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی