میں خدا کو نہیں مانتا اور رسول کو مانتا ہوں کہنے والے کا شرعی حکم
” میں خدا کو نہیں مانتا ہوں اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتا ہوں، میں خدا سے نہیں ڈرتا ہوں رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ڈرتا ہوں" کا قاتل خارج از اسلام ہے! کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ کے بارے میں کہ: زید مسجد کے اندر غالباً بیسوں مومنوں کے سامنے یہ بات بولا کہ ” میں خدا کو نہیں مانتا ہوں اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مانتا ہوں ، میں خدا سے نہیں ڈرتا ہوں رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے ڈرتا ہوں“۔ الہذا قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ کہ جناب ہارون رشید صاحب از ہری پہ
کیا حکم نافذ کیا جائے؟ الجواب: المستفتی محمد اسرائیل وارثی ، صدر بازارجگدیش پور ضلع بھوجپور، بہار سوال فرضی نام سے کرنا چاہئے ۔ جس شخص نے خط کشیدہ جملے بکے وہ اسلام سے خارج ہو گیا اس پر لازم ہے کہ تو بہ کرے تجدید ایمان کرے اور بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله