نعت مبارکہ بلغ العلیٰ بکمالہ کو ہندؤں کے بول ہری بول سے تشبیہ دینے کا حکم
بلغ العلیٰ بکمالہ الخ " کو ہندؤں کے بول ہری بول کے مثل کہنا کیسا ؟ کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ: زید کا کہنا ہے کہ بلغ العلیٰ بکماله کشف الدجى بجماله، حسنت جمیع خصاله صلوا علیہ وآلہ نہیں پڑھنا چاہئے کیونکہ یہ ہندؤں کے بول ہری بول“ کے مثل ہے۔ لہذا زید کے متعلق شریعت مطہرہ کا کیا حکم نافذ ہوگا۔ مطلع فرمائیں۔ نیز ”بلغ العلیٰ بکماله، کشف الدجى بجماله، حسنت جمیع خصاله، صلوا علیہ وآلہ“ کا ترجمہ آسان اردو الفاظ میں تحریر کریں تا کہ اطمینان ہو۔ فقط والسلام
الجواب:المستفتی: محمد ربیع الاسلام واٹ منیج اسٹریٹ خضر یور، کلکته ۲۳ زید بے قید کا قول غلط و باطل اور سخت شنیع وقبیح ہے، بلغ العلی بکمالہ سرکار ابد قرار علیہ التحیة والسلام کی نعت اور سرکار ابد قرار علیہ الصلاۃ والسلام پر درود پر مشتمل ہے اور سرکار ابد قرار علیہ الصلاۃ والسلام کی نعت گوئی قرآن کریم کی سنت جمیلہ کی پیروی ہے۔ قرآن کریم حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی نعت سے مملودو مشحون ہے اور سرکار علیہ التحیۃ والثنا پر سلام ودر ودکا حکم اس میں موجود ہے ۔ قال تعالیٰ: إن الله و مليكتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى التين يأتيها الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلَّمُوا تَسْلِها بے شک اللہ اور اس کے فرشتے اس رسول علیہ الصلاۃ والسلام پر درود بھیجتے ہیں اے ایمان والو تم بھی ان پر خوب درود و سلام بھیجو۔ اس بے باک کا وہ نا پاک کلمہ نعت اقدس و درود شریف ہی کی اہانت نہیں بلکہ قرآن کریم کو بھی وہ بے بنیاد حکم دینا ہے اور اس میں بھی اپنے طور پر شرکیہ بول بتانا ہے۔ ولاحول ولا قوة الا بالله العلی العظیم۔ اس پر تو بہ و تجدید ایمان لازم ہے اور بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (ترجمہ) سرکا ر اپنے کمال سے بلندی کو پہنچے اور اپنے جمال سے اندھیری مٹائی سرکار کی سب خصلتیں اچھی ہیں لوگو! سر کار پر اور ان کی آل پر درود بھیجو (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وصحبہ وقدرحسنہ و جمالہ وجودہ ونوالہ ) ترجمہ ہوا۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی مرکزی دار الافتاء، ۸۲ /سوداگران، بریلی شریف