مسلمانوں کو کافر کہنے، داڑھی منڈوانے، روزہ دار کی توہین اور دیوبندیوں سے متعلق سوالات
یہ لفظ سن کر لوگوں کو بہ کا نا شروع کیا اور عوام کے سامنے زید نے کہا مولا نا صاحب کی باتیں جو بھی آدمی مانتا ہے وہ کا فر ہے یہ بات مولانا صاحب تک پہونچی مولانا موصوف نے عوام سے کہا کہ اگر زید نے یہ کلمہ کفر عوام مسلمانوں کے حق میں جو مولانا کے ماننے والے ہیں سب کو کافر کہا لہذا وہ خود کافر ہے اس کا نکاح باطل اس سے سلام و کلام کرنا سب منع ہے از روئے شرع مولانا موصوف کا کہنا درست ہے یا نہیں؟ (۲) داڑھی منڈوانے والا شخص جو متبع شریعت نہیں ہے اس سے میلاد پڑھوانا کیسا ہے بکر نے غلط سوال لکھ کر فتویٰ منگایا یہاں آنے کے بعد وہ سوال غلط ثابت ہوا جو بکر نے کہا غلط فتویٰ منگا کر دوسرے پر غلط الزام لگانا کیسا ہے؟ (۳) زید نے کسی عالم دین متبع شریعت پر یہ الزام باندھا کہ مولانا کہتے ہیں کم پڑھے ہوئے سے میلاد پڑھانا حرام جب مولانا سے پوچھا گیا تو مولانا نے انکار کیا میں نے ایسی بات نہیں کہی ہے یہ غلط الزام ہے میں اللہ ورسول کو حاضر و ناظر جانتے ہوئے کہتا ہوں میں نے نہیں کہی ہے کسی پر غلط الزام لگانا کیسا ہے؟ (۴) زید نے ایک روزہ دار آدمی سے کہا کیا سور کی طرح منہ بنائے ہوئے رہتا ہے روزہ دار کے حق میں ایسا لفظ کہنا کیسا ہے؟ (۵) وہ فقیر جو اپنے کو ذاتی فقیر کہتا ہے اس کے پاس اتنی مالیت ہے کہ وہ اپنے اہل وعیال کی پرورش کر لیتا ہے اور بالکل تندرست اور قوی ہے کما کر کھا سکتا ہے ایسے فقیر کو صدقہ فطر و خیر و خیرات دینا از روئے شرع کیسا ہے؟ (4) زید یہ کہتا ہے ہم کو علمائے دیو بند سے نفرت نہیں ہے جو ان کو کافر کہتا ہے وہ خود کا فر ہے زید پر علمائے کرام کا کیا فتویٰ ہے؟ بینوا توجروا المستفتی :عبدالغفاررضوی، مڑ یا ضلع سیتا مڑھی، بہار
الجواب: (1) زید کا مسلمانوں کو کافر کہنا بہت سخت ہولناک جرم ہے جس سے اس پر تو بہ لازم ہے اور تجدید ایمان بھی کرے اور تجدید نکاح بھی جب کہ شادی شدہ ہو اور اگر زید نے ان لوگوں کو کافر جان کر ایسا کہا تو بلا شبہ خود کا فر ہے اور اس کا نکاح باطل اور عبادت زائل اس پر تجدید ایمان فرض اور بیوی رکھتا ہو تو تجدید نکاح لازم ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) ناجائز ہے اور تو بہ لازم وضروری ہے غلط الزام لگانا حرام ہے جس سے تو بہ لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) حرام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) بہت سخت ہے جس سے اس پر تو بہ لازم ہے۔ واللہ تعالیٰ ا (۵) اگر صاحب نصاب نہیں ہے تو صدقہ فطر اور زکوۃ ہے مانگے لے سکتا ہے اور مانگنا اسے جائز نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (1) زید جبکہ دیو بندیوں کے عقائد کفریہ پر مطلع ہے اور پھر بھی انہیں کا فرنہیں کہتا بلکہ انہیں کو کافر کہتا ہے جو د یو بندیوں کو کافر کہتے ہیں اور دیابنہ کی تکفیر علماے حرمین نے کی ہے تو اس کے طور پر علمائے حرمین بھی کافر ہوئے یہ اس کے کافر ہونے کو بس ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ صح الجواب والمولیٰ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبد الرحیم بستوی غفرلہ القوی ۷ /ذیقعده ۱۳۹۸ھ