اسلام کے قانون کو غلط بتانا، رام لیلا کا کھیل دیکھنا حرام ہے!
سوال
زید مسلمان ہے ہر بات کو سمجھتا ہے مگر ہر سال دسہرا کے موقع پر وہ میلہ میں جاتا ہے ان کی مورتی کو دیکھتا ہے مگر بکر نے منع کیا کہ ان کی مورتی کا دیکھنا اسلام میں حرام ہے پھر بھی زید نہ مانا اس بات پر اسلام کے قانون کو غلط بتا تا ہے۔ دس یوم تک جو ان کا کھیل ہوتا ہے یعنی رام لیلا بڑے شوق سے جاتا ہے اور دیکھتا
الجواببِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّاب
الجواب: المستفتی: عبدالحمید محله کر و پخته قصب آنول، بریلی ۱۳/ ذیقعد ۱۳۹۹۰ھ مطابق ۶ اکتوبر ۱۹۷۹ء اگر یہ واقعہ ہے جو درج سوال ہوا تو زید کا قول کفری ہے اس پر تو بہ و تجدید ایمان و تجدید نکاح فرض ہے۔ اگر وہ حکم شرع کے مطابق کفر سے رجوع کر کے دوبارہ اسلام میں داخل نہ ہو تو ہر واقف حال مسلم اسے چھوڑ دے۔ رام لیلا کا کھیل دیکھنا حرام ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرلہ
دار الافتاءبریلی
کتبہ: حضور تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضا خان قادری ازہری
صدر مفتیِ ہند، دار الافتاء بریلی
مأخذ: فتاویٰ تاج الشریعہ، جلد ۲ · صفحہ ۴۱۶–۴۱۷
اسی باب کے متعلقہ فتاویٰ
وہابی کی نماز جنازہ پڑھنے اور اللہ کے لیے دیو یا ڈرات کا لفظ استعمال کرنے کا حکم
باب: کتاب العقائد
نعت مبارکہ بلغ العلیٰ بکمالہ کو ہندؤں کے بول ہری بول سے تشبیہ دینے کا حکم
باب: کتاب العقائد
کسی انسان کے متعلق بطور طنز یا مذاق خدا یا نبی کہنا کلمہ کفر ہے
باب: کتاب العقائد
مسلمانوں کو کافر کہنے، داڑھی منڈوانے، روزہ دار کی توہین اور دیوبندیوں سے متعلق سوالات
باب: کتاب العقائد
بیوی کو خدا کہنا، اللہ کا رسول کو سجدہ کرنا، چرمِ قربانی مسجد میں لگانا اور دیگر متفرق مسائل
باب: کتاب العقائد