کسی انسان کے متعلق بطور طنز یا مذاق خدا یا نبی کہنا کلمہ کفر ہے
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسئلہ ذیل میں کہ : اس سے پہلے والے مولوی صاحب بہت اچھا پڑھا رہے تھے اور بہت اچھے تھے اور ان کی پڑھائی سب کی سمجھ میں آرہی تھی اس پر مولوی صاحب نے بچوں سے کہا کہ تم اس کی بہت تعریف کرتے ہو۔ کیا وہ خدا ہے بچوں نے جواب دیا کہ وہ کیوں خدا ہوتے۔ وہ تو انسان تھے جو ہم لوگوں کو محنت سے پڑھاتے تھے مولوی صاحب کہنے لگے تم لوگ اس کی بہت تعریف کرتے ہو ٹھیک ہے وہ خدا ہیں وہ نبی ہیں وہ ولی ہیں غوث ہیں قطب ہیں ٹھیک ہے بہت اچھے تھے نیک تھے بس۔صورت مسئولہ میں مولوی صاحب پر کیا حکم شرعی لاگو ہوگا بینوا تو جروا السائل : محمد عطاء الرحمن نوری ساکن کمبیہ پوسٹ کڑھیلا بو بڑا ( بہار )
الجواب: اس مولوی کا جواب سخت جاہلانہ ہے اور اس کا یہ کہنا کہ وہ ”خدا ہیں، نبی ہیں کلمہ کفر ہے جس سے تو بہ وتجدید ایمان لازم ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله ۳۰/ جمادی الآخره ۱۴۰۲ھ صح الجواب واللہ تعالیٰ اعلم قاضی محمد عبدالرحیم بستوی غفرلہ القوی