جنت و دوزخ کا موجود ہونا اور معراج میں لوگوں کے مشاہدہ کی حقیقت
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کی بابت کہ : حضور اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے معراج شریف میں جنت و دوزخ کی سیر کی اور کچھ لوگوں کو جنت میں دیکھا اور کچھ لوگوں کو جہنم میں دیکھا کہ عذاب میں گرفتار ہیں ابھی جبکہ قیامت ہوئی نہیں تو جنت و دوزخ کا واقع ہونا اور اس میں لوگوں کا نظر آنا کیسا ہے ؟ اور اس میں کون سی امت کے لوگ تھے مدلل تحریر فرمائیں ؟
الجواب: جنت و دوزخ اہل سنت و جماعت کے نزدیک مخلوق یعنی موجود ہیں۔ فقہ اکبر امام اعظم و شرح فقہ اکبر ملاعلی قاری میں ہے: " والجنة والنار مخلوقتان اليوم اى موجودتان الآن قبل يوم القيامة بقوله تعالى في صفة الجنة اعدت للمتقين ، وفى وصف النار اعدت للكافرين " (1) (1) شرح فقه | ، باب الجنة والنار مخلوقتان، مکتبه تهانوی وهذه الصيغة موضوعة للمعنى حقيقة فلا يجوز العدول. والله تعالى اعلم فقیر محمد اختر رضا خاں از هری قادری غفرله