قبرستان کی بائونڈری، دکانات کی تعمیر اور امامت سے متعلق متفرق مسائل
(1) قبرستان چہار طرف سے کھلا ہونے کی وجہ سے اس میں جنگلی جانور گھوما کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں بائونڈری ضروری ہے یا کہ قبروں پر دُکانیں وغیرہ ؟
الجواب: المستفتی: نثار احمد، پلیا کلاں ضلع کھمیری لکھیم پور (1) قبرستان کی زمین میں دُکانیں تعمیر کراناجائز نہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) اگر امام مذکور علانیہ کبیرہ کا مرتکب ہو تو اس کی امامت مکروہ ہے اور اس کی اقتداء گناہ اور نماز واجب الاعادہ۔ محض سیاست کا دخل مانع امامت نہیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۳) اتنی مہم بات کا کیا جواب ہو سکتا ہے ؟ کس کام کے لئے چندہ کرتا ہے ؟ امین ہے یا نہیں ؟ مفصل لکھ کر لائیں ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۴) لوگوں میں اٹھنا بیٹھنا چائے پینا مانع امامت نہیں۔ واللہ تعالی اعلم (۵) بلا وجہ شرعی مسلمانوں میں تفریق کرانے والا سخت گناہ گار ہے اور نالائق امامت ہے۔ واللہ تعالیٰ اعلم (1) قبروں پر کچھ جائز نہیں ، دکان نہ باؤنڈری ، قبرستان کے ارد گرد باؤنڈری ضرور بنائی جائے۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرله ۱۲۳ محرم الحرام ۱۳۹۹ھ