زنا سے حاملہ ہونے والی کے نکاح کا حکم
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ (۱) زید کی لڑکی ہندہ کی شادی کے چار مہینہ کے اندر بچہ پیدا ہوا، اس صورت میں ہندہ کا نکاح خالد کے ساتھ صحیح ہوا یا نہیں ؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ اگر اس صورت سے ہندہ کا نکاح خالد کے ساتھ فاسد ہو گیا تو اب اس کی صورت کیا ہوگی ؟ (۲) زید ہندہ کو نکاح کیا تھا، تقریباً اٹھارہ سال بعد زید نے ہندہ کو طلاق دے کر گھر سے نکال دیا اور پھر بغیر حلالہ کے ہندہ کو اپنے گھر میں رکھ رہا ہے اور کچھ لوگوں نے زید کو مشورہ دیا کہ ہندہ کو دوسرے سے حلالہ کرالو لیکن زید نے اس بات کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ اب علمائے دین اس صورت میں کیا فرماتے ہیں کہ زید اور ہندہ کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے ؟ مدلل جواب عنایت فرمائیں۔ مہربانی ہوگی ! منجانب: محمد راشد عالم رضوی ساکن کو جپانہ پوسٹ کر ہیلا بو بڑا ضلع کٹیہار، بہار
الجواب: (۱) ہندہ اگر معاذ اللہ زنا سے حاملہ تھی تو نکاح صحیح ہوا۔ در مختار میں ہے: "صح نكاح حبلى من زنا وان حرم وطؤها ودواعيه - الخ " اور اگر ہندہ منکوحہ غیر یا معتدہ تھی تو نکاح فاسد ہوا جبکہ اس کا منکوحہ یا معتدہ ہونا معلوم نہ ہو، بعد علم متارکہ و جدائی فرض اور تاخیر گناہ۔ واللہ تعالیٰ اعلم (۲) زید اور ہندہ سخت گنہگار و زانی و زانیہ ہیں، توبہ کریں جبکہ زید نے تین طلاقیں دی ہوں اور فوراً (1) الدر المختار، كتاب النكاح، ج ٤ ، ص ١٤٢، ١٤١ ، دار الكتب العلمية، بيروت ایک دوسرے سے علیحدہ ہوں ور نہ لوگ انہیں چھوڑ دیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم فقیر محمد اختر رضاخاں از هری قادری غفرلہ